امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 30 جولائی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں منگل کو سڑک حادثے میں ایک بائک سوار کی جان چلی گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک حادثہ نوپورہ سوپور میں پیش آیا جس میں ایک موٹر سائیکل سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بائک سوار کی شناخت منظور احمد لون (34) ولد غلام نبی لون ساکنہ گونبگ پٹن بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے جسے ایس ڈی ایچ سوپور منتقل کیا گیا جہاں سے اسے علاج کے لیے سکمز سورہ ریفر کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔









