امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 30 جولائی:بارہمولہ ضلع کے ٹنگمرگ علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کشمیر کو بتایا کہ وہی پورہ ٹنگمرگ میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ماروتی کار سیاحوں کی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین سیاح زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے سیاحوں کے نام نیلم ناناشور، ودیا بوہیار اور روپالی بوئیر ہیں جو سبھی پونے مہراشٹرا کے رہنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو پی ایچ سی ٹنگمرگ لے جایا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے سری نگر منتقل کیا گیا۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔









