امت نیوز ڈیسک //
جموں، 2 اگست: ادھم پور ضلع کے ستیلتا گاؤں میں جمعہ کو فوڈ پوئزننگ سے کم از کم دو بچوں کی موت ہو گئی اور پندرہ دیگر بیمار ہو گئے۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ ادھم پور میں ایک شادی میں کھانے کے بعد فوڈ پوئزننگ سے دو بچوں کی موت ہوگئی اور 15 دیگر سے بیمار ہوگئے۔ ان دو مرنے والے بچوں کی شناخت موہت (3 سالہ) ولد پرشوتم سنگھ اور سمن دیوی (12 سالہ) بیٹی موہن لال کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیمار بچوں میں سے دو کو جدید علاج کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے کیونکہ ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جب کہ 13 دیگر کا جی ایم سی ادھم پور میں علاج کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔