• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون ازجان

پونچھ میں ریچھ کے حملے میں خاتون ازجان

by امت ڈیسک
24/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
پونچھ : سرحدی ضلع پونچھ میں ایک خاتون پر ریچھ نے حملہ کرکے اسے ابدی نیند سلا دیا۔ یہ حادثہ ضلع کے منڈی علاقے کے ایک دوردراز علاقہ چکھڑی بن بلیدہ میں پیش آیا جس میں ریچھ نے 40 سالہ جمیلہ اختر زوجہ جمال الدین کو ہلاک کر دیا۔ اس دلدوز سانحہ کے سبب علاقے میں خوف کا ماحول ہے اور حکام سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دو خواتین صبح قریب آٹھ بجے مویشیوں کے لیے گھاس لانے گھروں سے باہر نکلیں اور بستی سے تھوڑی دور ایک ریچھ نے ان خواتین پر اچانک حملہ آور ہوا اور ان کا تعاقب کیا، تاہم خواتین خود کو بچاتے ہوئے وہاں سے بھاگ نکلیں اور ایک خاتون ہڑبڑاہٹ میں ڈھلان سے نیچے گر گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر ہی فوت ہو گئی۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دوسری خاتون کی چیخ و پکار سن کر لوگ وہاں جمع ہوئے اور ریچھ کو وہاں سے بھگانے میں کامیاب ہو گئے۔ لوگوں نے فوری طور پر اس سانحہ کی اطلاع حکام کو دی اور پولیس، محکمہ مال کی ٹیم موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’منڈی تحصیل کے بالائی علاقوں میں ریچھ دن دہاڑے انسانوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں، حکام کو اطلاع دیے جانے کے باوجود عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالہ سے آفیشلز غیر سنجیدہ معلوم ہو رہے ہیں۔‘‘

لوگوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ریچھ کے حملوں میں کئی افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم یہاں روانہ کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ ریچھ کو پکڑ کر وائلڈ لائف منتقل کیا جا سکے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بانہال اسمبلی حلقے پر کانگریس کے امید وار کو سپورٹ نہیں کریں گے: سجاد شاہین

Next Post

سوپور جھڑپ میں ملی ٹینٹ ازجان،فوجی اہلکار زخمی ،آپریشن ختم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
شوپیان میں مسلح تصادم آرائی شروع

سوپور جھڑپ میں ملی ٹینٹ ازجان،فوجی اہلکار زخمی ،آپریشن ختم

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

پولیس نے عسکریت پسند سے متعلق جانکاری دینے والے کو 5 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کردیا

کپواڑہ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ، دو افراد ازجان

کپواڑہ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ، دو افراد ازجان

دفعہ 370 کو آئین سے ختم کر دیا گیا، مستقبل میں اس کی کوئی جگہ نہیں: امت شاہ

دفعہ 370 کو آئین سے ختم کر دیا گیا، مستقبل میں اس کی کوئی جگہ نہیں: امت شاہ

عمر عبداللہ گاندربل سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑیں گے

عمر عبداللہ گاندربل سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »