• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پروفیسر عبدالغنی بٹ کے بعد سید الطاف بخاری کا ایک اور حریت لیڈر آغا سید حسن سے ملاقات:کس نے کیا مانگا اور کس نے کیا دینے کی پیشکش کی؟

اسمبلی انتخابات میں کسی کیساتھ اتحاد نہیں کریں گے : الطاف بخاری

by امت ڈیسک
28/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : ’’ہم نے لوک سبھا انتخابات میں سبق سیکھ لیا ہے، اب اسمبلی الیکشن میں نہ کسی پارٹی سے اتحاد کریں گے اور نہ کسی کے اتحاد سے الیکشن لڑیں گے۔ جموں کشمیر میں اپنی پارٹی صرف 60 سیٹوں پر ہی اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی جس میں جموں کی 20 نشستیں بھی شامل ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے انتخابی مہم کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

اپنی پارٹی صدر اور سابق وزیر الطاف بخاری نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ لوگوں کو ووٹ دینے اور ان کی پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کی غرض سے بخاری گھر گھر جاکر لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران الطاف بخاری نے کہا: ’’جموں کشمیر کے لوگ کیا چاہتے ہیں، وہ ہم جان چکے ہیں اور کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے اور اپنے دم پر الیکشن لڑیں گے۔‘‘

بخاری کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے 60 نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی جن میں کشمیر کی 40 اور جموں کی 20 نشستیں شامل ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں الائنس کے حوالہ سے بخاری نے دعویٰ کیا: ’’کچھ پارٹیاں کھلے عام اتحاد کر رہی ہیں جبکہ کچھ پردے کے پیچھے۔‘‘ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس کو بی جے پی کی ’بی‘ قرار دیا گیا تھا اور ان دونوں جماعتوں کے امیدواروں کو لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، حتی کہ اپنی پارٹی کے سبھی امیدواروں کی ضمانت تک ضبط ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے 18 اور 25 ستمبر اور یکم اکتوبر، جبکہ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملی ٹینسی فنڈنگ کیس: انجینئر رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 4 ستمبر کو ہو گا

Next Post

سرجان برکاتی کا پرچہ نامزدگی مسترد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
سرجان برکاتی کا پرچہ نامزدگی مسترد

سرجان برکاتی کا پرچہ نامزدگی مسترد

اسکولوں میں دوبارہ گرمیوں کی تعطیلات فی الوقت ممکن نہیں: ڈویژنل کمشنر کشمیر

جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن: لوک سبھا انتخابات سے بھی زیادہ ووٹر ٹرن آئوٹ متوقع: صوبائی کمشنر کشمیر

نیشنل کانفرنس اور کانگریس ہمیشہ کرسی کے لئے الائنس بناتے ہیں: محبوبہ مفتی

نیشنل کانفرنس اور کانگریس ہمیشہ کرسی کے لئے الائنس بناتے ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر 40 سال بعد لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل کی میزبانی کرے گا

سری نگر 40 سال بعد لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل کی میزبانی کرے گا

پونچھ میں تلاشی آپریشن کے دوران معطل شدہ ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال

ٹنگڈار میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »