• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حیدرپورہ تصادم: عام شہریوں کی ہلاکت، حریت نے کی شدید مذمت

فائل فوٹو

میرواعظ عمر نے گھر میں نظر بندی کی شدید مذمت

by امت ڈیسک
06/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: ماہ ربیع الاول کے پہلے جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ملنے پر میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بار بار نظر بند رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا کہ چند ہفتوں کی رہائی کے بعد انہیں دوبارہ نظر بند کر دیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے بار بار ان کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

میرواعظ کشمیر کے ویڈیو پیغام کا متن:
یہ ماہ ربیع الاول کا پہلا جمعہ ہے جب مجھے ایک بار پھر گھر میں نظر بند کر کے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ اور خطبہ جمعہ کی ادائیگی سے روکا گیا۔ گزشتہ ستمبر میں عدالت جانے کے بعد مجھے طویل عرصہ کے بعد نظر بند ی سے رہا کیا گیا اس کے بعد مجھے چند ہفتوں کیلئے چھوڑا جاتا ہے اور پھر بند کیا جاتا ہے اور آئے روز حکام کے حکم پر میرے گیٹ کے سامنے گاڑی کھڑی کرکے نظر بند کیا جاتاہے اور کوئی وجہ بتائے بغیر کہا جاتا ہے کہ آپ باہر نہیں جا سکتے۔ حکام کایہ طرز عمل حد درجہ افسوسناک اور آمرانہ ہے کہ میری آزادی اور رہائی انکے حکم سے مشروط ہے۔

ایک مذہبی اور سماجی شخصیت کی حیثیت سے میری سرگرمیاں روک دی جاتی ہیں اور اس طرز عمل سے میرے ساتھ ساتھ اُن تمام لوگوں کو بھی تکلیف پہنچتی ہے جو میرے ساتھ منسلک ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ دو دنوں کے بعد 3 ربیع الاول ہے اور حسب روایت اپنی نظر بندی کی وجہ سے پانچ سال کے عرصہ کے بعد پہلی بار میںنقشبند صاحبؒ پر ’’خوجہ دگر‘‘ کے موقع پر مذہبی خطبہ دینے والا تھا اور لگتا ہے کہ ایک بار پھر مجھے ’’خوجہ دگر‘‘ کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس مقدس مہینے میں ہم نے کئی سیرتی مجالس کا پروگرام ترتیب دیا تھا اور متحدہ مجلس علماء کے ساتھ اجلاس میں ہم نے کئی اہم سماجی مسائل کے ضمن میں کام کرنے کا پروگرام طے کیا تھا لیکن افواہ یہی ہے کہ یو ٹی میں انتخابات کے اختتام تک مجھے گھریلو حراست میں ہی رکھا جائیگا اور اس طرح کا یہ طرز عمل حکام کی منفی سوچ کی عکاس ہے۔

دوستو! گزشتہ کئی دہائیوں سے ہم بار بار جموں وکشمیر اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی جیلوں میں سالہا سال سے مقید ہزاروں سیاسی نظر بندوں، سیاسی رہنماؤں، کارکنوں، صحافیوں، نوجوانوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور اب وکیلوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن بجائے اس کے کہ ان لوگوں کو رہا کیا جاتا ہر روز زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نہ صرف ستایا جاتا ہے بلکہ حراست میں بھی لیا جاتا ہے اور مجھے اطلاع ملی ہے کہ یوٹی میں انتخابات کے پیش نظر لوگوں خاص کر نوجوانوں سے ضمانتی بانڈز کے لئے مقامی تھانوں میں حاضر ہونے کیلئے کہا جاتا ہے جو کہ سراسر ہراسانی ہے۔

میں نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں ڈال کر یا گھر وں میں نظر بند کرکے ان کی بنیادی آزادی اور جینے کا حق چھین کر آپ امن اور حالات کو معمول پر لانے کو یقینی نہیں بنا رہے ہیں بلکہ بدقسمتی سے آپ طاقت کے بل پر لوگوں کو خوفزدہ کر کے خاموش کر رہے ہیں جو کہ آگے چل کر فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا۔

میری انتظامیہ کو یہ تجویز ہے کہ اگر حالات کو معمول پر لانا ہے اور امن کی بحالی ہمارا مقصد ہے تو طاقت اور دھونس دباؤ کی پالیسی کے بجائے جموں وکشمیر کے عوام کی امنگوں اور جذبات کو نظر میں رکھ کر تنازع کے پر امن اور سیاسی حل تلاش کئے بغیر کوئی چارہ نہیں۔

نظر بندیاں اور پابندیاں ہمیں اپنے مبنی برحق موقف کی پیروی سے نہیں روک سکتیں اور نہ میرے عزم کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔ میں صرف حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتا تھا کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ مقامی ذرائع ابلاغ اب ہمارے نقطہ نظر کو اپنے اخبارات اور نشریات میں جگہ نہیں دیتے۔

اس مرحلے پرمیں آپ سب کو ماہ ربیع الاول کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ یہ مقدس مہینہ ہمارے جملہ مسائل اور مشکلات کے حل کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس میں کوئی ایمانداری نہیں ہے: محبوبہ مفتی

Next Post

جموں وکشمیر میں 40 ہزار ہلاکتوں پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا اورملوثین کا تعین ہوگا : وزیر داخلہ امیت شاہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر میں 40 ہزار ہلاکتوں پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا اورملوثین کا تعین ہوگا : وزیر داخلہ امیت شاہ

جموں وکشمیر میں 40 ہزار ہلاکتوں پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا اورملوثین کا تعین ہوگا : وزیر داخلہ امیت شاہ

ضلع الیکشن آفیسر پلوامہ نے نائب تحصیلدار کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا

ضلع الیکشن آفیسر پلوامہ نے نائب تحصیلدار کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا

ڈی جی بی ایس ایف کی ڈی جی جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ سرحدی سیکورٹی پر بات چیت

ڈی جی بی ایس ایف کی ڈی جی جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ سرحدی سیکورٹی پر بات چیت

ایل جی کا اِی۔ گورننس کی 25ویں قومی کانفرنس کے اِختتامی سیشن سے خطاب

منوج سنہا کی گنیش چترتھی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد

انتخابات کے حوالے سے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا :امام حئی

انتخابات کے حوالے سے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا :امام حئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »