امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:مرکزی جامع مسجد سری نگر کے امام حی سعید احمد سعید نقشبندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”آج میڈیا سے وابستہ کچھ افراد نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں دیئے گئے انکے بیان کو غلط رنگت دیکر اور توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے جس سے کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہیں۔‘
انہوں نے واضح کیا :’ میں نے انتخابات کے حوالے سے جو بات کی تھی وہ برسبیل تذکرہ دہائیوں سے قبل انتخابات سے متعلق تھی اور موجودہ انتخابات سے میرے بیان کا کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا اس حوالے سے میرے ساتھ کسی بھی بیان کو منسوب کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔‘(یو این آئی)