• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ڈی پی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بن پائے گئی: وحید پرہ

پی ڈی پی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بن پائے گئی: وحید پرہ

by امت ڈیسک
18/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ حلقہ سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوار وحید الرحمان پرہ نے امید ظاہر کی کہ اسمبلی انتخابات جموں و کشمیر میں جمہوری اداروں کی بحالی کی راہ ہموار کریں گے۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پرہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں آکر صورتحال کا سمجھداری سے جواب دیا ہے۔

وحید پرہ کو کئی سال تک جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد زیر حراست رکھا گیا۔ جیل سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد انہوں نے اس سال کے شروع میں سری نگر حلقہ سے لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیا تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو بہت زیادہ تحفظات ہیں۔ ان کا سیاسی مستقبل غیر یقینی اور بھیانک ہے۔ نوکریاں نہیں ہیں، منشیات کا استعمال خطرناک ہے اور آئینی حقوق چھین لیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق کشمیری عوام نے نہایت عقلمندی کا مظاہرہ کرکے الیکشن کے ذریعے اپنے جذبات و احساسات کا مظاہرہ کرنے کو ترجیح دی۔

کشمیری عوام اپنی محرومیوں اور ان کے حقوق چھیننے کے پس منظر میں ووٹ ڈالنے کے لیے بڑی تعداد میں باہر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بنیادی حقوق بحال ہوں۔ لوگوں نے ان تمام سالوں میں تحمل کا مظاہرہ کر کے اپنی زندگیاں محفوظ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں اور راستوں کو مسدود کردیا گیا اور لوگوں کے اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ان اداروں پر عوامی اعتبار دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق نیشنل کانفرنس نے جمہوری راستوں کو جرام آلود بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔ اگر مسلم متحدہ محاذ کے امیدواروں کو 1987 میں الیکشن جیتنے دیا جاتا تو کشمیر عسکریت پسندی کی لپیٹ میں نہ آتا۔ ایک لاکھ سے زیادہ جانیں ضائع نہ ہوتیں۔

انہوں نے اس بات کو سراہا کہ جماعت اسلامی سمیت علیحدگی پسند لوگوں نے انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری جگہوں کو جمہوری عمل کے ذریعے دوبارہ حاصل کرنا ہوگا۔ پرہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کسی بھی حکومت کی تشکیل میں ان کی پارٹی اہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکتی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی

Next Post

جموں و کشمیر میں دوپہر 1 بجے تک 41.17 فیصد ووٹنگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں دوپہر 1 بجے تک 41.17 فیصد ووٹنگ

جموں و کشمیر میں دوپہر 1 بجے تک 41.17 فیصد ووٹنگ

حیدرپورہ انکاؤنٹر میں ہلاک شہریوں کی لاشیں لواحقین کے سپرد کی جائیں: عمر عبداللہ

ایل جی کو 8 اکتوبر کے بعد خود سے قانون بنانے کا اختیار نہیں ہوگا: عمر عبداللہ

وزیر اعظم کا دورہ کشمیر امن اور ترقی کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا: ترون چگ

وزیر اعظم کا دورہ کشمیر امن اور ترقی کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا: ترون چگ

پہلے مرحلے میں 59 فیصد ووٹنگ درج: پی کے پولے

پہلے مرحلے میں 59 فیصد ووٹنگ درج: پی کے پولے

”دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک سے حساب لیا جانا چاہیے“: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی آج سرینگر اور کٹرہ میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »