امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ آج 18 ستمبر کو جاری ہے، ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا جو شام کے چھ بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹروں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔
انتخابات کو شفاف اور پرامن طریقہ سے انجام دینے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ پولنگ مراکز کے ارد گرد سکیورٹی کا سخت پہرہ بٹھا دیا گیا ہے، جب کہ حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستوں کو قائم کیا گیا ہے۔ وہیں سکیورٹی کو مزید چوکس کرنے کے لیے جدید آلات جیسے سی سی ٹی وی کیمرہ اور ڈرون کی خدمات بھی عمل میں لائی گی ہیں۔
1. اننت ناگ – 27.40 فیصد
2. اننت ناگ (مغربی) – 32.07 فیصد
3. بانہال – 49 فیصد
4. بھدرواہ – 48.37 فیصد
5. ڈی ایچ پورہ – 43.66 فیصد
6. دیوسر – 36.78 فیصد
7. ڈوڈا – 50.34%
8. ڈوڈا (مغربی) – 54.80 فیصد
9. ڈورو -41.30 فیصد
10. اندروال – 60.01 فیصد
11. کشتواڑ – 54.36 فیصد
12. کوکرناگ (ST) – 41 فیصد
13. کولگام – 39.75 فیصد
14. پیڈر-ناگسینی – 56.48 فیصد
15. پہلگام – 47.68 فیصد
16. پامپور – 28.88 فیصد
17. پلوامہ – 32.55 فیصد
18. راجپورہ – 31.04 فیصد
19. رامبن – 50.56 فیصد
20. شنگس – اننت ناگ (مشرق) – 36.73 فیصد
21. شوپیان – 40.45 فیصد
22. سری گفوارہ-بجبہاڑہ -39.20 فیصد
23. ترال – 26.75 فیصد
24. زین پورہ – 37.11 فیصد۔