امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے میں ترکوٹہ پہاڑیوں پر واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری دے کر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
اس دوران انہوں نے لوگوں کی خوشی و خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر گلہائے عقیدت پیش کئے‘۔انہوں نے کہا: ’اس موقع پر سب کی سلامتی اور خوشی و خوشحالی کے لئے دعا’۔