امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ آج بتاریخ یکم اکتوبر شروع ہو چکی ہے۔ اس مرحلے میں کئی سینئر رہنماؤں، سابق وزراء، ایم ایل ایز اور بیوروکریٹس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہو چکی ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ آخری مرحلے کے لیے انتخابی مہم اتوار کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد ووٹرز متعدد اہم شخصیات کی قسمت کا فیصلہ آج کریں گے۔ جموں ڈویژن میں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تمام 24 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ جبکہ کانگریس نے 19 حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
میدان میں جو اہم چہرے ہیں ان میں سابق وزراء تارا چند (چھمب)، مولا رام (مڑھ) اور اجے سدھوترہ (جموں شمالی) ہیں۔ جنوبی جموں میں آر ایس پورہ سیٹ پر سخت مقابلے کی امید ہے جہاں ووٹر، رمن بھلا اور چودھری گھرو رام کے درمیان اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔ دیگر اہم امیدواروں میں سابق ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا شامل ہیں، جو بی جے پی کے لیے نگروٹا سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
دریں اثناء حال ہی میں سیاست میں آنے والے چار سابق بیوروکریٹس بھی اپنی انتخابی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان میں موہن لال اور اشوک بھگت (اکھنور)، موہن لال کیتھ (مارہ) اور ڈاکٹر بھارت بھوشن (کٹھوا) شامل ہیں۔ موہن لال اور بھارت بھوشن کو بی جے پی کا ٹکٹ ملا ہے، جبکہ اشوک بھگت اور موہن لال کیتھ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ چاروں امیدوار سول سروس کی نوکریاں چھوڑ کر انتخابی میدان میں اترے ہیں جس سے اس مرحلے کی انتخابی حکمت عملی میں مزید دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
دوپہر 3 بجے تک 56 فیصد پولنگ
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں سہ پہر 3 بجے تک 56.01 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جبکہ ووٹ ڈالنے کے لئے لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں ہیں۔
دوپہر 1 بجے تک 44.08 فیصد پولنگ
01. اکھنور (SC): 51.66 فیصد
02.باہو: 36.78 فیصد
03.بانڈی پورہ: 40.13 فیصد
04.بنی:52.96 فیصد
05.بارہمولہ: 31.18 فیصد
06. بسوہلی: 48.70 فیصد
07.بلاور: 51.54 فیصد
08. بشنہ (SC): 47.49 فیصد
09۔چنانی:52.24 فیصد
10۔چھمب:53.21 فیصد
11. گلمرگ: 40.99 فیصد
12. گریز (ST):52.45 فیصد
13۔ہندواڑہ: 47.10 فیصد
14. ہیرا نگر: 48.97 فیصد
15. جموں مشرق: 36.88 فیصد
16.جموں شمالی:37.93 فیصد
17.جموں مغرب: 35.54 فیصد
18. جسروٹا: 50.96 فیصد
19. کرناہ: 45.35 فیصد
20. کٹھوعہ (SC): 48.41 فیصد
21. کپواڑہ: 37.52 فیصد
22. لنگیٹ: 41.11 فیصد
23. لولاب: 41.27 فیصد
24.مارچ (SC):50.03 فیصد
25. نگروٹا: 49.07 فیصد
26.پٹن: 38.64 فیصد
27. آر ایس پورہ – جموں جنوبی: 39.05 فیصد
28۔رفیع آباد:40.69 فیصد
29. رام گڑھ (SC): 50.40 فیصد
30. رام نگر (SC): 52.54 فیصد
31. سامبا: 49.41 فیصد
32.سوناواری:43.30 فیصد
33. سوپور: 27.76 فیصد
34.سوچیت گڑھ (SC):43.26 فیصد
35. تریگم: 41.28 فیصد
36. ادھم پور مشرق: 51.64 فیصد
37. اودھم پور مغرب: 50.38 فیصد
38. اوڑی: 41.49 فیصد
39. وجے پور: 49.35 فیصد
40. واگورا کریری: 38.00 فیصد۔