• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
معروف صنعتکار رتن ٹاٹا کا 86 برس کی عمر میں انتقال

معروف صنعتکار رتن ٹاٹا کا 86 برس کی عمر میں انتقال

by امت ڈیسک
10/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ممبئی: ملک کے نامور صنعت کار رتن ٹاٹا اس دنیا میں نہیں رہے۔ پدم بھوشن اور پدم وبھوشن سے نوازے گئے رتن ٹاٹا کا کل رات ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال پر پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی سینئر لیڈروں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

86 سالہ صنعت کار رتن ٹاٹا کو اس ہفتے کے شروع میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں طبیعت بگڑنے کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔

ٹاٹا نے گزشتہ پیر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ وہ شدید بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ "پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے، میں اچھے موڈ میں ہوں۔” انہوں نے کہا کہ ان کا باقاعدہ میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔ انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ غلط جانکاری پھیلانے سے گریز کریں۔

1991 میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین بنے

رتن ٹاٹا ہندوستانی صنعت کی ایک بڑی شخصیت تھے۔ وہ 1991 میں بھارت کے سب سے بڑے کارپوریٹ گروپوں میں سے ایک ٹاٹا سنز کے چیئرمین بنے اور 2012 تک ٹاٹا گروپ کی قیادت کی۔ ان کی قیادت میں، ٹاٹا گروپ نے عالمی سطح پر ترقی کی، ٹیٹلی، کورَس اور جیگوار لینڈ روور جیسی بڑی کمپنیوں کو تحویل میں لیا، ٹاٹا کو گھریلو کمپنی سے عالمی کمپنی میں تبدیل کیا۔

رتن ٹاٹا کی قیادت میں گروپ نے دنیا کی سب سے سستی کار ٹاٹا نینو لانچ کی۔ انہوں نے ٹاٹا گروپ کی آئی ٹی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (TCS) کی توسیع کر کے اسے عالمی سطح کا ادارہ بنا دیا۔

رتن ٹاٹا نے 2012 میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، لیکن بعد میں انہیں ٹاٹا سنز اور ٹاٹا موٹرز اور ٹاٹا اسٹیل سمیت دیگر گروپ کمپنیوں کا اعزازی چیئرمین نامزد کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

صورہ سری نگر سڑک حادثے میں ڈرائیور ازجان

Next Post

مجھے نہیں لگتا ہے کہ عمر عبداللہ سے کوئی بہتر لیڈر ہوسکتا ہے: تنویر صادق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
مجھے نہیں لگتا ہے کہ عمر عبداللہ سے کوئی بہتر لیڈر ہوسکتا ہے: تنویر صادق

مجھے نہیں لگتا ہے کہ عمر عبداللہ سے کوئی بہتر لیڈر ہوسکتا ہے: تنویر صادق

مرکز کے ساتھ بہتر تعلقات جموں و کشمیر کے لیے اچھے رہیں گے: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے، این سی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب

ای سی آئی نے تین برسوں میں جموں و کشمیر کی 7 سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا

جموں وکشمیر میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ختم

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات پر امریکہ کا رد عمل،کہا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پھلتی پھولتی جمہوریت کا سنگ بنیاد‘

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات پر امریکہ کا رد عمل،کہا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پھلتی پھولتی جمہوریت کا سنگ بنیاد‘

سی ای او  نے ایل جی  کو نو منتخب اسمبلی اراکین  کی فہرست پیش کی

سی ای او نے ایل جی کو نو منتخب اسمبلی اراکین کی فہرست پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »