• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انڈیا الائنس میں شامل سبھی لیڈران حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونگے :فاروق عبداللہ

انڈیا الائنس میں شامل سبھی لیڈران حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونگے :فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
13/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کی شام کو کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو متحد کرنا نئی حکومت کو ایجنڈا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیری پنڈت اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئیں۔

ان کے مطابق انڈیا اتحاد میں شامل سبھی لیڈروں کو حلف برداری کی تقریب میں شمولیت کرنے کی خاطر دعوت نامے بھیجے جائیں گے ۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں دسہرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا:’میں امید کرتا ہوں کہ کشمیری پنڈت جلد ازجلد گھر واپس لوٹ آئیں گے ۔‘
انہوں نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ساتھ ہمیں جموں کے لوگوں کا بھی خیال ہے کیونکہ ہم ان کے دشمن نہیں۔
نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ نے کہاکہ نئی حکومت سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر میں جتنے بھی مذاہب کے ماننے والے لوگ رہائش پذیر ہیں ان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کوششیں کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا جب قبائیلی کشمیر آئے تو یہاں کے لوگوں نے جن میں مسلمان ، سکھ اور ہندو شامل تھے نے نعرہ دیا ’حملہ آور خبردار ہم کشمیری ہیں تیار‘۔
فاروق عبداللہ نے کہاکہ متحدہ ہو کر ہی ہم لوگوں کے مسائل و مشکلات حل کرسکتے ہیں۔
حلف برادری کی تقریب میں ملکی لیڈروں کو مدعو کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہاکہ انڈیا اتحاد میں شامل سبھی لیڈروں کو دعوت دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ حلف برداری کی تقریب میں انڈیا الائنس میں شامل سبھی لیڈران شرکت کریں۔
ایل جی منوج سنہا کی جانب سے قوانین میں ترامیم کرانے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا:’جموں وکشمیر میں سب سے بڑی مصیبت بے روزگاری کا ہے، یہاں سرکاری اداروں میں اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں جنہیں بہت جلد پر کیا جائے گا۔ ‘
انہوں نے مزید بتایا کہ نئی سرکار کا پہلا ایجنڈا سٹیٹ ہڈ کی بحالی ہے اور اس حوالے سے ہم ایک مضبوط لائحہ عمل پر کام کریں گے۔

انجینئر رشید کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کے دوران سیاسی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھانے کے بارے میں جب فاروق عبداللہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں کہا:’انجینئر رشید کو سب سے پہلے اپنے آپ کو رہا کرانا چاہئے تب جا کر وہ قیدیوں کے بارے میں کچھ کہیں۔ ‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حزب اللہ اور اسرائیل کی سرحد پر جھڑپیں، لبنانی فوج ’ایک طرف کھڑی دیکھ رہی ہے‘

Next Post

سرحدی علاقوں میں ترقی کا مرکز کا دعویٰ بے بنیاد: انجینیئر رشید

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
آخری سانس تک پی ایم مودی کے نظریے کے خلاف لڑوں گا:انجینئر رشید

سرحدی علاقوں میں ترقی کا مرکز کا دعویٰ بے بنیاد: انجینیئر رشید

جموں کشمیر میں صدر راج منسوخ

جموں کشمیر میں صدر راج منسوخ

دودھ گنگاسرینگر سے دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد

دودھ گنگاسرینگر سے دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد

گریز بانڈی پورہ بازار میں بھیانک شبانہ آتشزدگی ، 4 مکانات، 10 دکانیں خاکستر

گریز بانڈی پورہ بازار میں بھیانک شبانہ آتشزدگی ، 4 مکانات، 10 دکانیں خاکستر

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

گریز آتشزدگی: محبوبہ مفتی کی انتظامیہ سے متاثرین کو فوری امداد کرنے کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »