• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا چل بسے، سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

بی جے پی رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا چل بسے، سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

by امت ڈیسک
01/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: بی جے پی کے سینئر لیڈر و نگروٹا کے رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا کا جمعرات کی شام انتقال ہوگیا۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن رانا نے کل دہلی کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی، وہ 59 برس کے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں تقریباً ایک ہفتہ قبل دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا، حال ہی میں منعقدہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، انہیں نگروٹا اسمبلی حلقہ سے منتخب کیا گیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں شامل ہیں۔

جمکیش وہیکلیڈس پرائیویٹ لمیٹڈ کے بانی رانا کو جموں ڈویژن کے تمام بی جے پی امیدواروں میں سب سے امیر سمجھا جاتا تھا۔ بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے وہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس سے وابستہ تھے۔ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے دیویندر سنگھ رانا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”مجھے دیویندر سنگھ رانا کے بے وقت انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔ ان کے انتقال سے ہم ایک محب وطن اور ایک بڑے رہنما سے محروم ہو گئے ہیں جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم تھے‘‘۔

جموں و کشمیر کے سینئر سیاستدان کے انتقال پر سیاسی پارٹیوں اور رہنماؤں نے غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر جموں و کشمیر سریندر چودھری نے بی جے پی لیڈر کے اچانک انتقال پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔

وہیں پی ڈی پی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے ایم ایل اے نگروٹہ کے اچانک انتقال پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ "دیویندر رانا جی کے اچانک انتقال کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا۔ ان کے خاندان اور چاہنے والوں کے ساتھ گہری تعزیت‘‘۔

جموں کشمیرپردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے سربراہ طارق حمید قرہ نے بی جے پی لیڈر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ ’’میں ایم ایل اے شری دیویندر سنگھ رانا جی کے انتقال پر بہت افسردہ ہوں۔ رانا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت، غم کی اس گھڑی میں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں‘‘۔

پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بی جے پی رہنما کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں لون نے کہاکہ "انتہائی افسوسناک خبر آرہی ہے۔ دیویندر سنگھ رانا نہیں رہے ہیں۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ایک عظیم انسان اور ایک بڑے دوست اب نہیں رہے‘‘۔

نگروٹا سیٹ حلقہ کو دیویندر سنگھ رانا کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ وہ وہاں سے تین بار ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ سال 2021 میں دیویندر سنگھ رانا نے این سی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد پارٹی نے انہیں سال 2024 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ دیا اور انہوں نے ایک بار پھر اپنا جادو دکھایا اور بمپر ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیرمیں70سالہ دیوارگرگئی،آرٹیکل370ہمیشہ کیلئے دفن :وزیر اعظم نریندر مودی

Next Post

کشمیر میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں تین رہائشی مکان، تین دکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
کشمیر میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں تین رہائشی مکان، تین دکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

کشمیر میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں تین رہائشی مکان، تین دکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

دفعہ 370 پر رکن اسمبلی، ممبر پارلیمنٹ کے درمیان لفظی جنگ

دفعہ 370 پر رکن اسمبلی، ممبر پارلیمنٹ کے درمیان لفظی جنگ

میرے بھائی دیویندر سنگھ رانا کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے: ڈاکٹر جیتندرا سنگھ رانا

میرے بھائی دیویندر سنگھ رانا کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے: ڈاکٹر جیتندرا سنگھ رانا

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

نوجوانوں میں آن لائن جوے کا بڑھتا رجحان قابل تشویش، سرکار ان اپیس پر پابندی عائد کرے: میرواعظ

دیویندر سنگھ رانا کی آخری رسومات ادا

دیویندر سنگھ رانا کی آخری رسومات ادا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »