• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں 30 نومبر سے2 دسمبر تک برف وباراں کا امکان

کشمیر میں 30 نومبر سے2 دسمبر تک برف وباراں کا امکان

by امت ڈیسک
26/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 30 نومبر سے 2 دسمبر تک تین دنوں کے لئے خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے جس دوران وادی میں برف وباراں متوقع ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 29 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 30 نومبر کی شام کو وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی میں یکم اور 2 دسمبر کو بھی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 6 دسمبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ادھر وادی میں شدید سردیوں کا زور برابر جاری ہے اور سری نگر کو چھوڑ کر کئی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈاکٹر فاروق ، عمر عبداللہ دیگر پارٹی لیڈروں کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لئے مدینہ پہنچے

Next Post

ایس بی آئی برانچ گاندربل نے آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
ایس بی آئی برانچ گاندربل نے آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا

ایس بی آئی برانچ گاندربل نے آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا

آر ٹی سی گاڑیوں کوسری نگر کے داخلی راستوں پر روکنے سے یومیہ چار لاکھ روپیہ کا نقصان ہو رہا ہے :منیجنگ ڈائریکٹر

آر ٹی سی گاڑیوں کوسری نگر کے داخلی راستوں پر روکنے سے یومیہ چار لاکھ روپیہ کا نقصان ہو رہا ہے :منیجنگ ڈائریکٹر

جموں میں زائد از 50 مقامات پر چھاپوں کے دوران متعدد ملی ٹینٹ معاونین اور مشتبہ افراد گرفتار، قابل اعتراض مواد ضبط :پولیس

جموں میں زائد از 50 مقامات پر چھاپوں کے دوران متعدد ملی ٹینٹ معاونین اور مشتبہ افراد گرفتار، قابل اعتراض مواد ضبط :پولیس

جی ایچ آر ٹی انڈیا نے جی ڈی سی سوپور میں "ڈرگ فری سوپور” پروگرام کا انعقاد کیا

جی ایچ آر ٹی انڈیا نے جی ڈی سی سوپور میں "ڈرگ فری سوپور" پروگرام کا انعقاد کیا

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں 30 نومبر سے بارش اور برفباری کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »