• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ

by امت ڈیسک
09/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری کے ساتھ وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے جس سے سردیوں کا زور تیز تر ہوا۔وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ اور دودھ پتھری میں تازہ برف باری ہوئی جس سے جہاں ایک طرف سیاحوں کو محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا گیا وہیں دوسری طرف سڑکوں پر پھسلن ہونے سے ٹریفک کے عبور و مرور میں شدید مشکلات پیدا ہوئیں۔
شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر – لیہہ شاہراہ پر واقع زوجیلا پاس پر کم سے کم درجہ حرارت منفی20.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ و آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سیبنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.7 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور گاندربل میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 10 اور 11 دسمبر کو موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم 12 دسمبر کو ایک بار پھر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کوستی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 17 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر-بارہمولہ ہائی وے پر پلہالن پر آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا

Next Post

ہماری جد وجہد آئین کی طرف سے دئے گئے تشخص کی بحالی کے لئے ہے: سرتاج مدنی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
ہماری جد وجہد آئین کی طرف سے دئے گئے تشخص کی بحالی کے لئے ہے: سرتاج مدنی

ہماری جد وجہد آئین کی طرف سے دئے گئے تشخص کی بحالی کے لئے ہے: سرتاج مدنی

نیٹ پی جی طلبا کا ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج ایس آر او 49 کولاگو کرنے کا مطالبہ

نیٹ پی جی طلبا کا ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج ایس آر او 49 کولاگو کرنے کا مطالبہ

کولگام میں عظیم الشان نعت مقابلہ اور سیرت کانفرنس کا اہتمام

کولگام میں عظیم الشان نعت مقابلہ اور سیرت کانفرنس کا اہتمام

سنبھل شاہی جامع مسجد معاملہ: کورٹ کمشنر نے سروے رپورٹ جمع کرانے کے لیے 15 دن کا وقت مانگا

سنبھل شاہی جامع مسجد معاملہ: کورٹ کمشنر نے سروے رپورٹ جمع کرانے کے لیے 15 دن کا وقت مانگا

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے کو انسانی بحران قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »