• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اودھم پور پولیس نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کرلیا

اودھم پور پولیس نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کرلیا

by امت ڈیسک
26/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: ادھم پور پولیس نے جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ملزم کی شناخت عبدالقیوم عرف بٹو کے طور پ کی گئی۔ وہ بسنت گڑھ کے کدواہ کا رہائشی ہے جبکہ اسے عسکریت پسند گروپس کو لاجسٹک مدد فراہم کرنے اور سہولت کار کے طور پر کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

عبدالقیوم، جو خطے میں عسکریت پسندی سے متعلق متعدد واقعات سے منسلک رہا ہے، مبینہ طور پر علاقے میں سرگرم عسکریت پسند گروپوں کی مدد کرنے میں ملوث تھا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ مجرمانہ سرگرمیوں کے سلسلے میں بسنت گڑھ پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ ادھم پور پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے معاون کو حراست میں لیا گیا اور اس کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی عسکریت پسندی کو روکنے اور شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

یہ اقدام دہشت گردی کی حمایت کرنے والے اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے والے افراد کے خلاف ادھم پور پولیس کی تیز کارروائیوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، ضلعی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ عسکریت پسندی کے نیٹ ورکس کو روکنے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملعون سلمان رشدی کی کتاب ”شیطانی کلمات“ کی 36سال کے امتناع کے بعد ہندوستان کو واپسی

Next Post

ممبر اسمبلی لالچوک کا فوج کی انہدامی مہم کے خلاف احتجاجی دھرنا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
ممبر اسمبلی لالچوک کا فوج کی انہدامی مہم کے خلاف احتجاجی دھرنا

ممبر اسمبلی لالچوک کا فوج کی انہدامی مہم کے خلاف احتجاجی دھرنا

روپ وے پروجیکٹ معاملہ: کٹرا میں دوسرے دن بھی مکمل بند

روپ وے پروجیکٹ معاملہ: کٹرا میں دوسرے دن بھی مکمل بند

ایگزٹ پول سروے گمراہ کن ، سنیچر کوہی جیت اور ہار کا فیصلہ ہوگا : عمر عبداللہ

جموں کشمیر میں بنا خلل بجلی کی سپلائی بحال رکھنے کیلئے علاج صرف سو فیصدی میٹر ہے ہیٹر نہیں: عمر عبداللہ

برفباری سے کشمیر بھر میں پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر، معمولات زندگی متاثر

برفباری سے کشمیر بھر میں پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر، معمولات زندگی متاثر

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

اونتی پورہ میں لڑکی کے ویڈیوز شیئر کرنے کے الزام میں شخص گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »