• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ممبر اسمبلی لالچوک کا فوج کی انہدامی مہم کے خلاف احتجاجی دھرنا

ممبر اسمبلی لالچوک کا فوج کی انہدامی مہم کے خلاف احتجاجی دھرنا

by امت ڈیسک
26/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے سونہ وار علاقے میں فوج کی ممکنہ انہدامی کارروائی کے خلاف ممبر اسمبلی لالچوک نے دھرنا دیا ۔انہوں نے کہاکہ عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے باوجود بھی آج صبح یہاں پر رہائشی مکان کو گرانے کی خاطر جے سی بی لائے گئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ضلعی انتظامیہ فوج کےساتھ مل کر یہاں 30سے 40مکانوں کو منہدم کرنے کی فراق میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ممبر اسمبلی لالچوک احسان پردیسی نے جمعرات کے روز سونہ وار میں فوج اور ضلعی انتظامیہ کی انہدامی کارروائی کے خلاف دھرنا دیا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ممبر اسمبلی احسان پردیسی نے کہاکہ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی کے باوجود بھی غیر قانونی طریقے سے آج صبح سونہ وار میں انہدامی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اگر معاملہ کورٹ میں چل رہا ہے تو کیا وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوج کے ساتھ مل کر یہاں کے لوگوں کو بے گھر کرنا چاہتی ہے۔ان کے مطابق یہ غنڈہ گردی ہے اور ہم اس عوام کش منصوبے کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ممبر اسمبلی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ اس معاملے پر بات کی لیکن اس کے باوجود بھی وہ آج صبح سونہ وار میں رہائشی مکان گرانے کی خاطر نمودار ہوئے۔احسان پردیسی نے کہاکہ لوگ یہاں سالہا سال سے رہائش پذیر ہیں لہذا اس طرح کا اقدام ناقابل برداشت ہے۔ممبر اسمبلی کا کہنا ہے کہ جب انہیں سونہ وار میں رہائشی مکانوں کو منہدم کرنے کی اطلاع ملی تو فوری طورپر لوگوں کے ساتھ مل کر دھرنے میں شامل ہوئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ضلعی انتظامیہ فوج کے ساتھ مل کر سونہ وار میں 30سے 40رہائشی مکانات گرانے کی فراق میں ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر معاملہ عدالت میں چل رہا ہے تو غیر قانونی طور پر انہدامی مہم شروع کرنے کے پیچھے کون سے محرکات کار فرما ہے۔

دریں اثنا مقامی لوگوں نے کہاکہ وہ یہاں پر سالہا سال سے رہائش پذیر ہیں تاہم اس کے باوجود بھی ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا ہے۔مقامی ذی عزت شہری کے مطابق اگر رہائشی مکان گرانا بھی ہے تو قانونی طورپر پہلے نوٹس جاری کی جانی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا بلکہ جمعرات کی صبح جے سی بی لے کر رہائشی مکان گرانے کی خاطر آئے جو سراسر نا انصافی ہے اور اس کے خلاف ہم چپ نہیں رہیں گے۔

دریں اثنا سری نگر نشین دفاعی ترجمان یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممبر اسمبلی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پرکوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اودھم پور پولیس نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کرلیا

Next Post

روپ وے پروجیکٹ معاملہ: کٹرا میں دوسرے دن بھی مکمل بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
روپ وے پروجیکٹ معاملہ: کٹرا میں دوسرے دن بھی مکمل بند

روپ وے پروجیکٹ معاملہ: کٹرا میں دوسرے دن بھی مکمل بند

ایگزٹ پول سروے گمراہ کن ، سنیچر کوہی جیت اور ہار کا فیصلہ ہوگا : عمر عبداللہ

جموں کشمیر میں بنا خلل بجلی کی سپلائی بحال رکھنے کیلئے علاج صرف سو فیصدی میٹر ہے ہیٹر نہیں: عمر عبداللہ

برفباری سے کشمیر بھر میں پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر، معمولات زندگی متاثر

برفباری سے کشمیر بھر میں پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر، معمولات زندگی متاثر

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

اونتی پورہ میں لڑکی کے ویڈیوز شیئر کرنے کے الزام میں شخص گرفتار

کشمیری سخاوت: برف باری میں پھنسے سیاحوں کیلئے کھول دیے گئے گھروں اور مسجدوں کے دروازے

کشمیری سخاوت: برف باری میں پھنسے سیاحوں کیلئے کھول دیے گئے گھروں اور مسجدوں کے دروازے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »