امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 31 دسمبر: جموں و کشمیر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور فائنانشل کمشنر شالین کابرا منگل کی شام کولگام کے کھڈونی علاقے کے قریب جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑی الٹنے کے بعد بال بال بال بچ گئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر سڑک کی پھسلن کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ جب کہ اے سی ایس کابرا بال بال بچ گئے، ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔
زخمی ڈرائیور جس کی شناخت نذیر احمد کے نام سے ہوئی بتائی جاتی ہے کہ اسے صرف معمولی زخم آئے ہیں۔
وادی کشمیر میں سڑکوں کی پھسلن، حالیہ برفباری کی وجہ سے، مسافروں کے لیے ایک بڑی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔(کے این او )









