؛امت نیوز ڈیسک //
سوپور، 19 جنوری: شمالی کشمیر میں اتوار کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان گولی باری شروع ہوئی، حکام نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے آج شام پولیس ضلع سوپور کے زلورہ میں گجر پتی علاقے میں محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی۔
"جیسے ہی سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ جگہ کے قریب پہنچی، چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے اس پر فائرنگ کی جس کے جواب میں گولی باری شروع ہوگئی۔” جب یہ رپورٹ درج کی جا رہی تھی تو وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔










