• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کھیلوں کا قومی دن: منوج سنہا کی کھیل شائقین کو مبارکباد

اعضا عطیہ کرنے والوں کی فہرست میں میرا نام بھی شامل کر لیں: ایل جی منوج سنہا

by امت ڈیسک
20/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے سرمائی دار الحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "عطیہ دہندگان کو اعضاء کا عطیہ زندگی بخشنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آئیے ہم سب ان کوششوں میں شامل ہوں اور اعضاء اور بافتوں (ٹشوز) کے عطیہ کے ذریعے معاشرے میں اپنا قیمتی حصہ ڈالیں،” ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایس جین سبھا جموں و کشمیر اور بھارتیہ جین سنگٹھن کی طرف سے اعضاء کے عطیہ کو فروغ دینے کے لیے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے دوران خود بھی اعضا عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر نے ریاستی اعضاء اور ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن سے عطیہ دہندگان کی فہرست میں ان کا نام شامل کرنے کی درخواست کی۔

"اعضاء کا عطیہ زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ یہ بے لوث عمل نہ صرف مستفیدین کی زندگیوں کو بدلتا ہے بلکہ پیوند کاری کے خواہاں افراد کے اہل خانہ اور دوستوں کی زندگیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا۔

لوگوں کو اعضاء کے عطیہ کے لیے ترغیب دے کر عظیم خدمات انجام دینے کے لیے بھارتیہ جین سنگٹھن کی ستائش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اس نیک مقصد سے وابستہ سماجی تنظیموں اور رضاکاروں کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اعضاء کی پیوند کاری کو سستی اور قابل رسائی بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتالوں میں اعضاء کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹ سے متعلق مستقل ہیلپ ڈیسک قائم کیے جانے چاہئیں تاکہ اعضاء کے عطیہ سے متعلق جانکاری فراہم کی جا سکیں اور غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز ساتھ مل کر اعضاء اور ٹشو عطیہ کیمپوں کا انعقاد کریں تاکہ لوگوں کو آگاہ کیا جا سکے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اس تقریب میں بھارتیہ جین سنگٹھن نے سماج کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو تعلیمی کھلونے فراہم کرنے کے لیے ‘بی جے ایس کھلونا بینک’ بھی شروع کیا اور نوجوانوں کو بی جے ایس پرتیبھا سمان سے بھی نوازا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کے پہلے دستے کو رہا کیا

Next Post

سوپور جھڑپ : تازہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
سوپور جھڑپ : تازہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی

سوپور جھڑپ : تازہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی

بڈگام میں چار مشتبہ افراد گرفتار، 3 پستول برآمد: فوج

سوپور انکاؤنٹر میں زخمی فوجی دم توڑ گیا، آپریشن جاری

سپریم کورٹ نے یاسین ملک کیس میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو ہدایت دی

سپریم کورٹ نے یاسین ملک کیس میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو ہدایت دی

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

کشمیر پولیس سروس کے 130 افسروں کو ملی ترقی

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

پلوامہ میں دو منشیات فروش گرفتار بڑی مقدار میں چرس پاوڈر ضبط :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »