• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں 29 جون سے 4 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

کشمیر میں موسم خشک، ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور بر قرار

by امت ڈیسک
27/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، وادی کشمیر میں موسم خشک ہے اور دن کے دوران اچھی خاصی دھوپ کھلی رہتی ہے تاہم ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا راج برابر قائم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے 2 دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جبکہ شبانہہ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی گراوٹ متوقع ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 29 جنوری کی شام تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 29 جنوری کی شام سے 30 جنوری کی صبح تک کہیں کہیں تازہ ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس کے بعد 31 جنوری تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم اور 2 فروری کو بھی کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

ادھر مطلع صاف رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی کم ریکارڈ ہو رہا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 21 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔

سری نگر میں سال 1974 کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13 دسمبر سال 1964 کو شبانہ درجہ حرارت منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی24.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا باد شاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ یہ چلہ ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری باری کے لئے مشہور ہے اور اس کے بعد 20 دنوں پر محیط چلہ خورد شروع ہوجاتا ہے۔

دریں اثنا وادی میں اتوار کو بھی صبح سے ہی دھوپ چھائی رہی جس سے لوگوں کو پارکوں، صحنوں وغیرہ میں بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میرواعظ کی جمعیت علمائے ہند کے صدر سے ملاقات

Next Post

اتراکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ لاگو

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
اتراکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ لاگو

اتراکھنڈ میں یکساں سیول کوڈ لاگو

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

سری نگر میں عدم شناخت لاش بر آمد

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

پامپور میں 3 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو لازمی اور ضروریات خدمات میسر رکھی جائیں: ڈاکٹر فاروق

جمہوری نظام نے افسرشاہی اور لافتہ شاہی کے طویل دور کا خاتمہ کیا:ڈاکٹر فاروق

وقف ترمیمی بل کو جے پی سی کی منظوری، حکمراں جماعت کی 14 ترامیم منظور، اپوزیشن کی تجاویز مسترد

وقف ترمیمی بل کو جے پی سی کی منظوری، حکمراں جماعت کی 14 ترامیم منظور، اپوزیشن کی تجاویز مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »