امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں ضلع کے جمبو چڑیا گھر کے قریب منگل کو ایک حادثے میں ماتا ویشنو دیوی کے کم از کم پندرہ یاتری زخمی ہو گئے۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں کو لے جانے والی ایک گاڑی آج جموں سری نگر قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
اس واقعے میں پندرہ زائرین زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔(جی این ایس)









