• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کمبھ میلے میں بھگدڑ:متعدد ہلاکتیں،اسنان منسوخ

کمبھ میلے میں بھگدڑ:متعدد ہلاکتیں،اسنان منسوخ

by امت ڈیسک
29/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پریاگ راج:اترپردیش کے پریاگ راج میں کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں کئی لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دراصل ہندو مذہب میں ‘مونی اماوسیہ’ کے دن سنگم پر اسنان کرنا بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ اس موقعے پر اسنان کے لیے عقیدت مندوں کا بہت بڑا ہجوم جمع ہو گیا۔ اس دوران بھیڑ میں افواہ پھیلنے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔اس بھگدڑ کے دوران کئی لوگوں کی موت ہوگئی، جب کہ متعدد عقیدت مند زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سوروپ رانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً 1.30 بجے پریاگ راج میں سنگم پر پیش آیا۔ دراصل سنگم پر دوسرے شاہی اسنان کے موقعے پر لوگ لاکھوں کی تعداد اکٹھا ہو گئے۔ اس دوران افواہ پھیلنے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ کی وجہ سے بے شمار لوگ زمین پر گرگئے۔گھنٹوں تک لاشیں پڑی رہیںبھگدڑ مچنے کے بعد لاشیں کئی گھنٹوں تک جائے وقوع پر پڑی رہیں۔ بھگدڑ کا دائرہ اتنا بڑا تھا کہ سنگم پر کئی جگہوں پر عقیدت مند کی لاشیں پڑی تھیں۔ لوگ بھیڑ میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔ جن کے اپنے مر چکے تھے وہ چیختے چلاتے نظر آئے۔ اس دوران پی ایم مودی نے سی ایم یوگی سے بات کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔بیریئر ٹوٹنے سے حالات بگڑ گئےبھگدڑ پر کمبھ میلہ اتھارٹی کی اسپیشل ایگزیکٹیو آفیسر آکانکش رانا نے کہا کہ سنگم ناک پر بیریئر ٹوٹنے کے بعد بھگدڑ جیسی صورت حال پیدا ہوگئی۔ اس واقعے میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔افواہ سے مچی بھگدڑ، 50 سے زیادہ لوگ زخمی

کمبھ میلے کے افسر وجے کرن آنند نے بتایا کہ بھگدڑ افواہ کی وجہ سے مچی۔ اس میں کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آل انڈیا اکھڑا پریشد کے صدر مہنت رویندر پوری نے آج کا ‘شاہی اسنان’ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واقعے کے بعد سنگم کے ساحل پر این ایس جی کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی عام لوگوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ پریاگ راج سرحد پر پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار تعینات ہیں۔ اب لوگوں کو مہا کمبھ میں آنے سے روکا جا رہا ہے۔ریسکیو آپریشن جاریمہا کمبھ میں بھگدڑ کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی کئی ٹیمیں موقعے پر موجود ہیں۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ ٹیم زخمیوں کو ہسپتال لے جا رہی ہے۔ حالانکہ سنگم پر عقیدت مندوں کا سامان جا بجا بکھرا پڑا ہے۔دراصل منگل کو کروڑوں لوگ مہا کمبھ کے دوسرے ‘شاہی اسنان’ کے لیے مونی اماوسیا کے موقعے پر جمع ہوئے تھے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد سنگم ناک پہنچ گئی۔ انتظامیہ نے بار بار اس بارے میں علان کیا گیا۔ اس کے باوجود بھیڑ منتشر نہیں ہوئی۔ بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے صورت حال مزید بگڑ گئی۔

بھگدڑ کے دوران جس کو بھی جس طرف جگہ ملی، اس طرف بھاگا، جس سے زیادہ نقصان ہوا۔یہ بھی پڑھیں:مہا کمبھ: سنگم میں زبردست آگ لگنے سے متعدد خیمے جلکر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیںزمین پر گرے ہوئے لوگوں کو بھیڑ کچلتے ہوئے آگے بڑھ گئی۔ اس سے صورت حال مزید خراب ہوگئی۔ اس واقعے میں ہلاک شدگان اور زخمیوں کی صحیح تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ زخمیوں کو سنگم بینک سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔ تاحال یہ بات بھی سامنے نہیں آئی ہے کہ افواہ کس بات پر پھیلی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کا یوٹی درجہ عارضی ،ریاست کا درجہ جلد بحال ہوگا: وزیر اعلیٰ

Next Post

بھارت نے انتخابات میں مداخلت کا الزام لگانے والی کناڈا کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

05/02/2026
کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

05/02/2026
ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

05/02/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

وزیر داخلہ تین روزہ دورے پر آج جموں و کشمیر پہنچے گے

05/02/2026
Next Post
بھارت نے انتخابات میں مداخلت کا الزام لگانے والی کناڈا کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کیا

بھارت نے انتخابات میں مداخلت کا الزام لگانے والی کناڈا کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کیا

وزیر جتیندر سنگھ نے 100 ویں مشن کو حاصل کرنے پر اسرو کی ستائش کی

وزیر جتیندر سنگھ نے 100 ویں مشن کو حاصل کرنے پر اسرو کی ستائش کی

وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان

وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان

تاریخی مغل روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری، قومی شاہراہ کھلی

تاریخی مغل روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری، قومی شاہراہ کھلی

اننت ناگ: یرقان متاثرہ گُٹلی گُنڈ میں پینے کے پانی میں کوئی خرابی نہیں

اننت ناگ: یرقان متاثرہ گُٹلی گُنڈ میں پینے کے پانی میں کوئی خرابی نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »