• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان

وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان

by امت ڈیسک
29/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران برف و باراں کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 29 کی شام تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 29 جنوری کی شام سے مغربی ہوائیں وادی میں داخل ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان مغربی ہوائوں کے نتیجے میں وادی میں 29 جنوری کی شام سے 31 جنوری تک کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں یکم اور 2 فروری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کچھ بالائی و درمیانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 3 فروری کو بھی موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 4 فوری سے 5 فروری کی سہہ پپر تک بھی کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔محکمے نے اپپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ 29 جنوری کے بعد وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے موسمیاتی ایڈئوئزری پپر عمل کرنے کو کہا ہے۔ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 21 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔سری نگر میں سال 1974 کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13 دسمبر سال 1964 کو شبانہ درجہ حرارت منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا باد شاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔ یہ چلہ ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری باری کے لئے مشہور ہے اور اس کے بعد 20 دنوں پر محیط چلہ خورد شروع ہوجاتا ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر جتیندر سنگھ نے 100 ویں مشن کو حاصل کرنے پر اسرو کی ستائش کی

Next Post

تاریخی مغل روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری، قومی شاہراہ کھلی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
تاریخی مغل روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری، قومی شاہراہ کھلی

تاریخی مغل روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری، قومی شاہراہ کھلی

اننت ناگ: یرقان متاثرہ گُٹلی گُنڈ میں پینے کے پانی میں کوئی خرابی نہیں

اننت ناگ: یرقان متاثرہ گُٹلی گُنڈ میں پینے کے پانی میں کوئی خرابی نہیں

محکمہ وائلڈ لائف کے ملازموں کا وزیر اعلیٰ کے دفتر کے باہر احتجاج، اجرت کی واگذاری کا مطالبہ

محکمہ وائلڈ لائف کے ملازموں کا وزیر اعلیٰ کے دفتر کے باہر احتجاج، اجرت کی واگذاری کا مطالبہ

حکومت ممکنہ طور پر پہلے مرحلے کے تحت تجارتی اداروں پر پانی کے میٹر نصب کرے گا: چیف انجینئر

حکومت ممکنہ طور پر پہلے مرحلے کے تحت تجارتی اداروں پر پانی کے میٹر نصب کرے گا: چیف انجینئر

ممبر پارلیمنٹ روح اللہ مہدی کی دہلی میں میر واعظ سے ملاقات

ممبر پارلیمنٹ روح اللہ مہدی کی دہلی میں میر واعظ سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »