امت نیوز ڈیسک //
جموں: ہفتہ کو پونچھ ضلع میں ایل او سی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔
حکام نے بتایا کہ ایل او سی کے قریب معمول کی گشت کے دوران، فوج کا ایک اہلکار غلطی سے بارودی سرنگ پر چڑھ گیا جس سے دھماکہ ہوا۔
اس واقعے میں فوجی اہلکار زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر جدید علاج کے لیے ہوائی جہاز سے ادھم پور لے جایا گیا۔اس کی شناخت دیپک کما کے طور پر کی گئی ہے۔(جی این ایس)










