امت نیوز ڈیسک//
جموں کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر اسلام نے آج دیر شام اعلان کیا جموں کشمیر میں کسی بھی جگہ سے ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے پہلا روزہ دو مارچ کو ہوگا۔
وہیں رمضان کے مقدس مہینے پر روشنی ڈالتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ اس مہینہ میں ایمان و احتساب کے روزہ رکھنا لازمی ضروری اور فرض عین ہے۔ اپنے آپ کو پاک و پاکیزہ رکھنا اور گندے ماحول سے دور رکھنا اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔ اور اس روزہ کا بدلہ اللہ تبارک و تعالی خود دینے والا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ کل ہوگا۔











