• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں آج سے موسم میں بتدریج بہتری کا امکان

وادی میں آج سے موسم میں بتدریج بہتری کا امکان

by امت ڈیسک
28/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سیاحتی مقامات سمیت وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہوئی جس سے بیشتر مقامات پر معمول زندگی متاثر ہو کر رہ گئے۔

اطلاعات کے مطابق وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 فٹ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 10 انچ برف جمع ہوئی ہے۔

اس دوران وادی کے دیگر سیاحتی مقامات جیسے دودھ تھری میں 3 فٹ، سونہ مرگ میں 3.5 فٹ، یوسمرگ میں 2 فٹ سے زیادہ، ڈکسم میں 1 فٹ، ویری ناگ میں 10 انچ اور کوکرناگ میں بھی 10 انچ برف جمع ہوئی ہے۔

کشمیر ویتھر کے مطابق گرمائی دار الحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 58.2 ملی میٹر اور 46.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ اور گیٹ اے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب33.5 ملی میٹر اور 53.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

سری نگر ہوائی اڈے پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران52.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں اس دوران بالترتیب12.0 ملی میٹر سے زیاد اور 24.5 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بالترتیب 19.0 ملی میٹر اور27.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سوپور میں اس دوران 35.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے

۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب 24.0 ملی میٹر، 16.0 ملی میٹر،21.0 ملی میٹر اور28.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

وادی میں برف وباراں کی وجہ سے جہاں جمعہ کو سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن تاخیر کا شکار ہوگیا وہیں وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہو کر رہ گئی۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت بعض رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل شدید مشکلات سے دوچار ہوئیں جبکہ بعض علاقوں میں بجلی بھی متاثر ہو کر رہ گئی۔

خراب موسمی صورتحال کے باعث وادی کے سکولوں کی سرمائی تعطیلات میں بھی قریب ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 28 فروری کو بھی موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران صوبہ جموں میں بھی کہیں کہیں ہلکے درجے کے برف وباراں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی اور وسطی کشمیر میں 28 فروری کے دوپہر سے موسم میں بتدیرج بہتری واقع ہوسکتی ہے جبکہ جنوبی کشمیر میں سہہ کے بعد اور چناب میں 28 فروری کی شام سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں یکم اور 2 مارچ کو بھی موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور مغربی ہوا کے نتیجے میں 3 مارچ کو ایک بار پھر وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں 4 سے 8 مارچ تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمے کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس دوران خاص طور پر سادھنا پاس، راز دان پاس، سونہ مرگ – زوجیلا – گمری ایکسز، مغل روڈ سنتھن روڈ اور دوسرہی پہاڑی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر رہ سکتی ہے۔

ایڈوائزری میں سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں میں آبپاشی و دیگر کام کرنے سے احتراز کریں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ مقامات پر مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔دریں اثنا وادی میں برف باری سے لوگوں خاص طور پر کسانوں میں خوشی کی لہر پھیل گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال سے بارش کانہوں نے کہا کہ کشمیر میں رواں سیزن کے دوران یعنی یکم جنوری سے 27 فروری تک بارش کی 63 فیصد کمی جبکہ صوبہ جموں میں 67 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ توسیعی رینج پیش گوئی(ای آر ایف) کے مطابق 27 فروری سے 6 مارچ تک معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ 6 مارچ سے 13 مارچ تک معمول کے قریب بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ ی80 فیصد کمی صرف 65 فیصد رہ گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر ہوائی اڈے پر چند گھنٹوں کی تاخیر کے بعد فلائٹ آپریشن بحال

Next Post

ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ دو مارچ کو ہوگا: مفتی اعظم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ دو مارچ کو ہوگا: مفتی اعظم

ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ دو مارچ کو ہوگا: مفتی اعظم

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

رمضان المبارک کی آمد پر ڈاکٹر فاروق کی عوام کو مبارکباد

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

ماہِ رمضان کی آمد پر: میرواعظ نے کی امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی

پونچھ سڑک حادثہ؛ایک اور خاتون کی نعش بازیاب،دو ہنوز لاپتہ

پونچھ سڑک حادثہ؛ایک اور خاتون کی نعش بازیاب،دو ہنوز لاپتہ

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »