امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: پرویز الدین صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ عالمی یوم خواتین پر جموں وکشمیر کی خواتین پر زور دیا کہ وہ سیاسی میدان میں بھی اپنا رول ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں سکینہ ایتو نے ان باتوں کا اظہار عالمی یوم خواتین پر میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
وزیر صحت نے کہا میں آج عالمی یوم خواتین پر اپنی بہنوں کو مبارک باد دیتی ہوں اور اس کے ساتھ میں وزیر اعلی عمر عبدللہ کو بھی مبارک باد دینا چاہتی ہوں کہ جنہوں نے گزشتہ روز بجٹ میں خواتین کیلئے ایک بڑا تحفہ دیا ۔جس میں خواتین کے لیے مفت بس سروس شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں چاہے وہ تعلیم کا شعبہ ہو یا صحت کا شعبہ ہو وہ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین سماجی خدمات میں بھی نمایاں رول ادا کررہی ہیں۔انہیں سیاسی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چائیے سکینہ ایت نے کہا کہ جو وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن پاس کرایا ہے اس کو بھی اب عملی جامہ پہنایا جانا چائیے۔
واضح رہے کہ عورتوں کی لا زوال قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرنے اور معاشرے میں انھیں جائز مقام اور مردو کے برابر حقوق دلوانے کے لئے 1911سے خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر کے ساتھ ساتھ کشمیر وادی میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔
اس دن کے لحاظ سے کئی تقریبات اور سمینارز کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔جن میں کہیں پر خواتین کے مسائل ابھارے گئے،تو کہیں پر خواتین کی صلاحیت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔









