امت نیوز ڈیسک //
دنیا بھر میں مشہور اسکائی ریزورٹ گلمرگ شمالی کشمیر میں آج 5 ویں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2025 کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایونٹ کے محفوظ، شفاف اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے کھلاڑی اور آفیشلز ان کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں، جبکہ جموں و کشمیر پولیس نیم فوجی دستے سی آر پی ایف اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں گلمرگ کے اطراف و اکناف میں ایک جامع سیکیورٹی منصوبے کے تحت تعینات ہیں۔
(DIG) قابل ذکر ہے کہ اس سلسلے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مقصود الزمان نے پہلے ہی ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں سخت رسائی کنٹرول نگرانی تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام کے معائنے اور CCTV اہم مقامات رہائشی سہولیات اور آمد و رفت کے راستوں پر مسلسل گشت کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تھی۔











