امت نیوز ڈیسک //
میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقدہ نم برہنہ فیشن شوپر سخت برہمی کیا ہے ۔
اپنے ٹویٹ میں میرواعظ نے کہا کہ” یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ مقدس ماہ رمضان میں گلمرگ میں ایک فحش فیشن شو کا انعقاد کیا گیاہے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور عوام میں شدید غم و غصے کو جنم دے رہی ہیں۔ “
انہوں نے مزید لکھا کہ”وادی، جو اپنے صوفی، سنتوں کی ثقافت اور گہرے مذہبی رجحان کے لیے جانی جاتی ہے، وہاں ایسی بے حیائی کیسے برداشت کی جا سکتی ہے؟ اس میں ملوث افراد کو فوری طور پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ سیاحت کے فروغ کے نام پر اس طرح کی بے حیائی کو کشمیر میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔“










