امت نیوز ڈیسک //
جموں، 13 مارچ: جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو کہا کہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی تحصیل بیرواہ میں 52 غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔
این سی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شفیع وانی کے ایک سوال کے جواب میں صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے ایوان کو بتایا کہ 52 غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔
تحصیل ناربل اور ماگام کی تحصیلوں میں غیر مقامی افراد کو ایسا کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔ جب ان غیر مقامی افراد کی شناخت کے بارے میں پوچھا گیا تو وزیر نے واضح کیا کہ انہوں نے علاقے میں ہی شادی کی تھی۔
مزید برآں، انہوں نے کہا کہ ناربل میں کل 18,921، ماگام میں 26،277، اور بیرواہ میں 62،343 مقامی لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔









