امت نیوز ڈیسک //
سنیما تعلیم کا ایک موثر ذریعہ اور سماجی تبدیلی کا طاقتور ایجنٹ ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 350 سے زیادہ فلموں کی شوٹنگ کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ امن کا براہ راست تعلق ترقی سے ہے۔ پرامن ماحول نے لوگوں کو بالی ووڈ میں دلچسپی پیدا کرنے کا موقع دیا ہے۔سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں توی فلموٹسوا کا افتتاح کیا۔ایک مختصر فلم فیسٹیول جو مقامی ہنر کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔اس موقعہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا ”سنیما تعلیم کا ایک موثر ذریعہ اور سماجی تبدیلی کا طاقتور ایجنٹ ہے۔ “ انہوں نے مزید کہا ” تکنیکی ترقی نے مقامی ابھرتے ہوئے فلم سازوں، اداکاروں اور سینما کے مختلف شعبوں میں پیشہ ور افراد کو ہمارے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی نمائش میں مدد فراہم کی ہے“۔
خطاب کے دوران منوج سنہا نے کہا ” سینما تعلیم کا ایک موثر ذریعہ اور سماجی تبدیلی کا ایک طاقتور ایجنٹ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا مقامی ہنر تفریح اور سماجی فکر کے درمیان توازن برقرار رکھے اور اس طاقتور ذریعہ کو معاشرے کے فائدے اور سماجی تبدیلی کیلئے استعمال کرے۔ “ تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا”میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ امن کا براہ راست تعلق ترقی سے ہے۔
پرامن ماحول نے لوگوں کو بالی ووڈ میں دلچسپی پیدا کرنے کا موقع دیا ہے“۔یونین ٹیریٹری میں متعارف کرائی گئی نئی فلم پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے، ایل جی سنہا نے کہا”نئی پالیسی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے بنائی گئی تھی کہ یہ موجودہ تقاضوں سے میل کھاتی ہے۔ اس نے فلم سازوں کو جموں و کشمیر کی طرف راغب کرنے میں بھی مدد کی ہے“۔
جموں کشمیر پہلے ہی بھارت میں ضم ہوگیا ، اب پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو ملک میں ضم کیا جائے گا









