امت نیوز ڈیسک //
قاضی گنڈ، 01 اپریل: منگل کی شام کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں نییوگ ٹنل کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کی موت ہو گئی، اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں سے آنے والی ایک گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے کنٹرول کھو بیٹھی اور ایک عارضی پولیس ڈھانچے سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔(کے این او )










