• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

بانڈی پورہ:ملی ٹینٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش، 4 معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

by امت ڈیسک
24/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: بانڈی پورہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لشکرِ طیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹ معاونین کے ایک سرگرم نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق انہیں مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ چند ملی ٹینٹ اعانت کار، اپنے ہینڈلرز کی ہدایات پر، سیکیورٹی فورسز اور غیر مقامی افراد پر حملے کی سازش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے بانڈی پورہ میں مختلف مقامات پر خصوصی ناکے قائم کئے۔

موصوف ترجمان کے مطابق بانڈی پورہ پولیس، 45 بٹالین سی آر پی ایف (ڈی-کمپنی) اور 13 راشٹریہ رائفلز (ای-کمپنی) نے مشترکہ طورپر کانی نائد کھائی سمبل میں ناکہ لگایا جس دوران دو مشتبہ افراد جن کی شناخت محمد رفیق کھانڈے ولد محمد افضل کھانڈے ساکن کھانڈے محلہ واتل پائیرہ بانیاری اور مختار احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکن بُن پورہ محلہ ایس کے بالا کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری شدگان کے قبضے سے دو چینی ہینڈ گرینیڈ، ایک 7.62 ایم ایم میگزین، اور 30 گولیوں کے راونڈ برآمد کئے گئے۔اس حوالے سے پولیس اسٹیشن سمبل میں یواے پی اے کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 88/2025 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایک اور کارروائی میں بانڈی پورہ پولیس نے 3 بٹالین سی آر پی ایف (ایف-کمپنی) اور 13 راشٹریہ رائفلز اجس کیمپ کے ہمراہ صدونارہ اجس میں ایک اور مشترکہ ناکہ قائم کیا۔

چیکنگ کے دوران دومزید مشتبہ افراد، رئیس احمد ڈار ولد ثنا اللہ ڈار ساکن صدرکوٹ بالا، اور محمد شفیع ڈار ولد محمد سلطان ڈار ساکن بانیاری کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک چینی ہینڈ گرینیڈ، ایک 7.62 ایم ایم میگزین، اور 30 راؤنڈز 7.62 ایم ایم گولیاں برآمد ہوئیں۔

اس معاملے میں بھی پولیس اسٹیشن سمبل میں یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر نمبر 87/2025 درج کی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے بتایا کہ وہ ممنوعہ تنظیم لشکرِ طیبہ کے سرگرم بالائی زمین ورکر ہیں، جنہیں اجس، نائدکھائی، سمبل اور ملحقہ علاقوں میں پولیس، سیکیورٹی فورسز اور غیر مقامی افراد کو نشانہ بنانے کا کام سونپا گیا تھا۔

پولیس نے کہا ہے کہ اس نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے سے ایک بڑے حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لشکر طیبہ کے مدد گاروں سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

Next Post

ادھم پور جھڑپ میں فوجی اہلکار ہلاک، آپریشن جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
Next Post
ادھم پور جھڑپ میں فوجی اہلکار ہلاک، آپریشن جاری

ادھم پور جھڑپ میں فوجی اہلکار ہلاک، آپریشن جاری

بھارت نے دہلی میں پاکستان کے اعلیٰ سفارت کار کو طلب کر کے حکم جاری کر دیا

بھارت نے دہلی میں پاکستان کے اعلیٰ سفارت کار کو طلب کر کے حکم جاری کر دیا

بی ایس ایف جوان کو پاکستانی رینجرز نے پکڑ لیا

بی ایس ایف جوان کو پاکستانی رینجرز نے پکڑ لیا

آرمی چیف جنرل دویدی کل  سری نگر کا دورہ کریں گے

آرمی چیف جنرل دویدی کل سری نگر کا دورہ کریں گے

آل پارٹی اجلاس: پہلگام حملے کو ’’وحشیانہ، کشمیریت اور بھارت کے نظریے پر حملہ‘‘قرار دیا گیا

آل پارٹی اجلاس: پہلگام حملے کو ’’وحشیانہ، کشمیریت اور بھارت کے نظریے پر حملہ‘‘قرار دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »