• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ملی ٹنسی سے تعلق ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے کے متعلق عدالت عالیہ کا فیصلہ خوش آئند: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکار سے پکڑ دھکڑ اور گرفتاریاں کو بند کرنےکی اپیل کی

by امت ڈیسک
05/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ : جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سیکورٹی ایجنسیز سے تحمل برتنے کی اپیل کرتے ہوئے ’’معصوم شہریوں کے قتل عام‘‘ کی مذمت کی ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ’’پہلگام حملہ کے خلاف کشمیری عوام نے نہ صرف بڑے پیمانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، بلکہ معاملہ کی تحقیقات میں سیکورٹی ایجنسیز اور حکومت کا بھرپور ساتھ بھی دیا، تاہم اس کے باوجود یہاں لوگوں کو نہ صرف ہراساں کیا جاتا ہے بلکہ خوب بھی بہایا جاتاہے۔‘‘

محبوبہ مفتی پہلگام حملے کے بعد سیکورٹی ایجنسیز کے رویے کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’کشمیر کے باشندوں کو پولیس اسٹیشن بلا کر گھنٹوں تک بٹھایا جاتا ہے اور کشمیری اس میں ایجنسیز کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔‘‘ تاہم محبوبہ کا کہنا ہے کہ ’’لیکن افسوس کی بات ہے کہ بانڈی پورہ اور کولگام میں دو حادثے رونما ہوئے، جو کئی سوالات کو جنم دیتےہیں۔‘‘ محبوبہ مفتی نے پہلگام میں عوامی وفد سے ملاقات کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

محبوبہ مفتی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’بانڈی پورہ میں الطاف نامی ایک شہری کو ہمشیرہ سمیت تھانے بلایا گیا اور دو دنوں بعد الطاف لالی کی لاش برآمد ہوتی ہے، جنوبی کشمیر کے ٹنگمرگ، کولگام میں امتیاز کو فوج پکڑ کر لے جاتی ہے، اگلے روز اس کی لاش دریا سے برآمد ہوتی ہے۔‘‘ محبوبہ نے ان دونوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’یہاں کے لوگ سیکورٹی ایجنسیز کو پوچھ تاچھ میں ہر طرح کا تعاون دیتے ہیں، افسوس ہے ان شہریوں کی لاشیں بھیج دی جاتی ہیں، جب لوگ اپنا تعاون دینے کے لئے آگے قدم بڑھا رہے ہیں تو انہیں اپنانے کے بجائے ان پر سختی کیوں کی جاتی ہے؟‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الطاف لالی کا ملیٹنٹنسی کی آڑ میں انکاؤنٹر کیا جاتا ہے، وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، اس کے گھر میں دو بچے ہیں، ان کے بچوں کی دیکھ بال اب کون کرے گا؟ کولگام میں مارے جانے والا رئیس ماگرے ایک غریب مزدور تھا اس کا ایک چھوٹا بھائی ہے اس کی کفالت کون کرے گا؟

پی ڈی پی سرپرست نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’کیا دوریاں مٹانے کا یہی طریقہ ہے، کیا ہر کشمیری کو دہشت گرد کی نظر سے دیکھا جائے گا؟‘‘ محبوبہ کا کہنا ہے کہ یہاں کے سب لوگ عادل شاہ کے مانند ہیں جس نے سیاحوں کو بچانے کے لئے اپنی جان دے دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کشمیریوں نے اس بار دہشت گردی کے خلاف یک جُٹ ہو کر قدم اٹھایا اور ملک کے ساتھ جڑے رہے۔ سرکار کو اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے، اگر عوام ایک قدم بڑھاتی ہے تو سرکار کو دو قدم آگے بڑھنا چاہئے، خون خرابہ، پکڑ دھکڑ بند کرنی چاہئے اور انکاونٹر کے نام پر لوگوں کو لاشیں دینا بند کریں۔‘‘

دریں اثناء، محبوبہ مفتی بانڈی پورے میں ہلاک کیے گئے الطاف لالی اور کولگام کے رئیس ماگرے کے اہل خانہ کو معاوضہ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نشاط سرینگر میں جنسی زیادتی کے بعد خاتون ازجان، چار گرفتار

Next Post

روسی پوتن نے وزیر اعظم مودی سے فون پر بات کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
روسی پوتن نے وزیر اعظم مودی سے فون پر بات کی

روسی پوتن نے وزیر اعظم مودی سے فون پر بات کی

وزارت داخلہ نے کئی ریاستوں کو ماک ڈرل کی دی

وزارت داخلہ نے کئی ریاستوں کو ماک ڈرل کی دی

نشاط واقعہ: الطاف بخاری اور سجان لون کا فوری تحقیقات کا مطالبہ

نشاط واقعہ: الطاف بخاری اور سجان لون کا فوری تحقیقات کا مطالبہ

وقف کیس کی مزید سماعت 15 مئی کو جسٹس گوائی کی صدارت میں ہوگی

وقف کیس کی مزید سماعت 15 مئی کو جسٹس گوائی کی صدارت میں ہوگی

بھارت اور پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کی ہاٹ لائن پر بات چیت

پاکستان نے پونچھ میں ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »