امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 15 مئی/وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج مختصر دورے پر سرینگر پہنچنے ۔ دورے کے دوران وہ فوج کے جوانوں اور افسران سے بات چیت کریں گے ۔
ائر پورٹ پر فوجی سربراہ اوپیندر دویدی اور سیول انتظامیہ کے افسران نے انکا استقبال کیا، اس دوران انکے ہمراہ ایل جی منوج سنہا بھی تھے
امکان ہے کہ وزیر دفاع اپنے دورے کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور 15 کور ہیڈ کوارٹر میں اعلی فوجی حکام سے بات چیت کریں گے ۔ توقع ہے کہ وہ فوجیوں سے بھی خطاب کریں گے اور ان کی کوششوں کا اعتراف کریں گے ۔










