امت نیوز ڈیسک //
جموں، 15 مئی:جموں و کشمیر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی نعش جمعرات کو راجوری ضلع کے پنجہ چوک علاقے کے قریب پراسرار حالت میں ملی۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ سمرن ہوٹل کے گیٹ کے سامنے ایک کانسٹیبل کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت نریش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔
کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور متوفی کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔(جی این ایس )










