• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بنا بھارت

دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بنا بھارت

by امت ڈیسک
25/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
 ہندوستان نے جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہونے کا خطاب حاصل کرلیا ہے۔ نیتی آیوگ کے سی ای او بی وی آر سبرامنیم نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے نیتی آیوگ کونسل کی 10ویں میٹنگ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ ہندوستان میں اقتصادی ماحول موافق ہے۔

بی وی آر سبرامنیم نے بتایا کہ آج ہندوستان 4000 ارب ڈالر کی معیشت ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’جیسا کہ میں بول رہا ہوں، ہندوستان اب دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن چکی ہے۔ ہماری معیشت 4 ٹریلین امریکی ڈالر کو پار کر گئی ہے۔ یہ میرا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا ڈاٹا ہے۔ ہندوستان اب جاپان سے آگے نکل گیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اب صرف امریکہ، چین اور جرمنی ہی ہندوستانی معیشت کے مقابلے میں بڑے ہیں۔ اگر ہندوستان کی اقتصادی ترقی اسی رفتار سے آگے بڑھتی ہے تو آنے والے دو سے تین برسوں میں ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک (اپریل 2025) کی رپورٹ کے مطابق سال 2026 میں ہندوستان کا جی ڈی پی قریب 4,187 ارب ڈالر ہوگا۔ وہیں جاپان کا جی ڈی پی ممکن طور پر 4,186 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ ہندوستان 2024 تک دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت تھی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ہندوستان 2025 اور 2026 میں بالترتیب 6.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

اس کے برعکس عالمی معیشت کی ترقی 2026 میں بالترتیب 2.8 فیصد اور 2026 میں 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

میٹنگ کے دوران ’ترقی یافتہ ریاست سے ترقی یافتہ ہندوستان 2047‘ کے موضوع پر ریاستوں اور مرکز کے درمیان گہری بات چیت ہوئی تھی۔ نیتی آیوگ کے سی ای او نے بتایا کہ اس میٹنگ میں مینوفیکچرنگ، خدمات، دیہی اور شہری غیر زرعی علاقے، گرین اور سرکلر اکنامی جیسے اہم معاملوں پر بات ہوئی۔ سبرامنیم نے کہا کہ ہندوستان اب ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں سے اس کی معیشت بہت تیز رفتار سے آگے بڑھ سکتی ہے۔ ہم ٹیک آف اسٹیج میں ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کویت میں 26 ہزار خواتین کی شہریت ختم، باہری لوگوں پر کویت کے امیر سخت، صرف خونی رشتہ ہی تسلیم

Next Post

سرینگر : نوگام میں غیر مقامی کارکن بجلی کرنٹ لگنے سے ازجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

سرینگر : نوگام میں غیر مقامی کارکن بجلی کرنٹ لگنے سے ازجان

گاؤ رکھشکوں کے ہجومی تشدد میں 4 مسلم نوجوان شدید زخمی

گاؤ رکھشکوں کے ہجومی تشدد میں 4 مسلم نوجوان شدید زخمی

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

سرینگر سے لاپتہ لڑکے کی لاش 3 دن بعد جہلم سے برآمد

مازہامہ-بڈگام ریل سیکشن پر نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر اَزجان

مازہامہ-بڈگام ریل سیکشن پر نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر اَزجان

گاندربل میں چار دن بعد لاپتہ فارسٹ گارڈ کی لاش برآمد

گاندربل میں چار دن بعد لاپتہ فارسٹ گارڈ کی لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »