• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفاعی شعبہ میں معاہدوں کی تاخیر پر ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ کا شدید ردعمل

دفاعی شعبہ میں معاہدوں کی تاخیر پر ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ کا شدید ردعمل

by امت ڈیسک
29/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی : ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے دفاعی شعبے میں بڑے معاہدوں میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدوں پر دستخط ہوتے ہیں لیکن ترسیل (ڈیلیوری) شروع نہیں ہوتی۔ انہوں نے یہ تبصرے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں کئے جنہوں نے سی آئی آئی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے جمعرات 29 مئی کو دفاعی شعبہ میں خریداری میں ہورہی تاخیر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ پروجیکٹس کی فراہمی نہیں کی جائے گی۔

فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے کہا کہ "کئی بار معاہدوں پر دستخط ہوتے ہیں، لیکن ہتھیاروں کی ڈیلیور نہیں ہوتی۔ اس میں سب سے بڑا مسئلہ ٹائم لائن ہے۔ میں ایک بھی پروجیکٹ کے بارے میں سوچ نہیں سکتا جو وقت پر مکمل ہوا ہو۔ ایسے وعدے کیوں کریں جب اسے ڈیلیور نہیں کیا جاسکتا؟ تیجس ایم کے 1 میں کافی تاخیر ہوئی ہے اور تیجس ایم کے 2 پروٹوٹائپ بھی دستیاب نہیں کیا گیا ہے۔ ایک بار جب ہم کسی چیز کے لیے عزم کر لیتے ہیں، تو ہمیں اِس کے لیے انتھک محنت کرنی پڑتی ہے۔”

انہوں نے آپریشن سندور کو ایک "قومی فتح” کے طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سچائی کا راستہ اختیار کر رہے تھے، مجھے لگتا ہے کہ اس میں خدا بھی ہمارے ساتھ ہے۔” آئی اے ایف کے سربراہ نے کہاکہ "یہ آپریشن سندور جس کے بارے میں ہم بات کر رہے ہیں، یہ ایک قومی فتح ہے۔ میں ہر ایک بھارتی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہر ہندوستانی اس جیت کی طرف دیکھ رہا تھا۔”

ایئر مارشل اے پی سنگھ نے مشورہ دیا کہ "ہمیں میدان جنگ میں تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ چلنا چاہئے، جیسا کہ ہمارے بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ ، میدان جنگ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ ہم ہر روز نئی ٹیکنالوجیز آتے دیکھ رہے ہیں۔ آپریشن سندور کے ساتھ ہم کہاں ہیں؟ ہمیں واضح طور پر اندازہ ہو گیا ہے کہ مستقبل کیا ہے، ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔ اے اے ایم سی اے پراجیکٹ کو نجی شعبے کے لیے بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا فیصلہ ہے۔ ملک کو اعتماد ہے کہ وہ ہمارے نجی شعبے میں مستقبل میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائے گا۔”

اس سال جنوری کے شروع میں، ایئر چیف نے تیجس کی ترسیل پر اپنے شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے تبصرہ کیاکہ مینوفیکچررز کو پیداوار کی رفتار بڑھانے اور اپنے انسانی وسائل کی مہارت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

31 مئی کو پاکستان سے متصل ریاستوں میں موک ڈرل

Next Post

اننت ناگ میں پاگل کتے کے حملے میں 11 زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
اننت ناگ میں پاگل کتے کے حملے میں 11 زخمی

اننت ناگ میں پاگل کتے کے حملے میں 11 زخمی

سی آئی کے کے کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاپے

سی آئی کے کے کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاپے

امرناتھ یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنائیں : امیت شاہ کی سیکورٹی ایجنسیز کو ہدایت

امرناتھ یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنائیں : امیت شاہ کی سیکورٹی ایجنسیز کو ہدایت

بارہمولہ سڑک حادثے میں 8 پولیس اہلکار زخمی

بارہمولہ سڑک حادثے میں 8 پولیس اہلکار زخمی

دہشتگردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں ہو سکتے: وزیر داخلہ امیت شاہ

دہشتگردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں ہو سکتے: وزیر داخلہ امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »