امت نیوز ڈیسک //
حکام نے یہاں بتایا کہ اتوار کو جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں نامعلوم بندوق برداروں نے مبینہ طور پر ایک صحافی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
حکام کے مطابق صحافی دانش منظور نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان پر مسلح افراد نے حملہ کیا لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ منظور کی گاڑی کو دو گولیاں لگیں، تحقیقات جاری ہیں۔ (پی ٹی آئی)










