امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 جون : حکام نے بتایا کہ منگل کے روز راج باغ سری نگر کے زیرو برج کے قریب ایک 18 سالہ نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ ایک 18 سالہ لڑکے پر آج زیرو بریج، راج باغ سری نگر کے قریب ایک شخص نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو جلد ہی علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
بعد ازاں اس کی شناخت عمران بلال شاہ (18) ولد بلال احمد ساکن ناٹی پورہ سری نگر کے طور پر ہوئی۔
دریں اثنا، پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔(کے این او)










