• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

’ٹرمپ کا فون آیا اور نریندر جی فوراً سرینڈر ہو گئے‘، راہل گاندھی نے پاکستان سے جنگ بندی معاملہ پر کیا طنز

by امت ڈیسک
04/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش دورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے جنگ بندی معاملہ پر مرکز کی مودی حکومت کو طنز کا نشانہ بناتے نظر آئے۔ انھوں نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے فیصلہ میں ٹرمپ کے دعووں کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے سوال بھی پوچھا۔ بھوپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’ٹرمپ کا ایک فون آیا اور نریندر جی فوراً سرینڈر ہو گئے۔ تاریخ گواہ ہے، یہی بی جے پی-آر ایس ایس کا کردار ہے، یہ ہمیشہ جھکتے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران بی جے پی کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس پر بھی نشانہ لگایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی-آر ایس ایس والوں پر تھوڑا سا بھی دباؤ ڈالو، ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اُدھر سے فون کر کہا ’نریندر… سرینڈر‘۔ ادھر نریندر مودی نے ’جی حضور‘ کہہ کر ٹرمپ کے اشارے پر عمل کیا۔‘‘ اس کے بعد راہل گاندھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوئی 1971 کی جنگ کا تذکرہ کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ایک وقت 1971 کا بھی تھا، جب امریکہ کا ساتواں بیڑا آیا تھا، لیکن اندرا گاندھی جی نے کہا تھا- مجھے جو کرنا ہے، وہ کروں گی۔‘‘ پھر وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں ’’بی جے پی-آر ایس ایس والوں کا کردار ہی ایسا ہے۔ انھیں آزادی کے وقت سے سرینڈر والی چٹھی لکھنے کی عادت ہے۔ کانگریس پارٹی سرینڈر نہیں ہوتی ہے۔ گاندھی جی، نہرو جی، سردار پٹیل جی… یہ سرینڈر والے لوگ نہیں ہیں، بلکہ سپر پاور سے لڑنے والے لوگ ہیں۔‘‘

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے بھی اپنی باتیں تقریر کے دوران لوگوں کے سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’دباؤ کی وجہ سے ہی بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ اب ذات پر مبنی مردم شماری کی بات کر رہے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم نے کہہ دیا کہ ہم سماجی انصاف کی لڑائی لڑیں گے اور لوک سبھا میں ذات پر مبنی مردم شماری پاس کروا کے دکھائیں گے۔ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی، موہن بھاگوت، نتن گڈکری نے کئی باتیں کہیں، لیکن ان پر تھوڑا سا دباؤ پڑا اور یہ سرینڈر کر گئے۔ بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگ دباؤ میں آ کر ذات پر مبنی مردم شماری کی بات بول گئے ہیں، لیکن ذات پر مبنی مردم شماری نہیں کرانا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ ملک میں انصاف نہیں چاہتے ہیں۔‘‘ راہل گاندھی نے ملک کے آئین کو بی جے پی-آر ایس ایس سے خطرہ بھی بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک طرف کانگریس پارٹی ہے اور ملک کا آئین ہے۔ دوسری طرف بی جے پی-آر ایس ایس ہے، جو آئین کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر : زیرو بریج کے قریب نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ، اسپتال میں داخل

Next Post

مرکزی حکومت نے مانسون سیشن 2025 کا اعلان کردیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
Next Post
مرکزی حکومت نے مانسون سیشن 2025 کا اعلان کردیا

مرکزی حکومت نے مانسون سیشن 2025 کا اعلان کردیا

رام بن میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

رام بن میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

نیشنل کانفرنس عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتری: التجا مفتی

نیشنل کانفرنس عوامی امنگوں پر پورا نہیں اتری: التجا مفتی

سرکاری ملازمین کی برطرفی کا اختیار کس کے پاس؟ آغا روح اللہ

سرکاری ملازمین کی برطرفی کا اختیار کس کے پاس؟ آغا روح اللہ

بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ازجان

بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »