• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
*بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,093 نئے کوویڈ 19 کیس رپورٹ ہوئے*

ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال کیسوں کی تعداد 6491 تک پہنچی

by امت ڈیسک
09/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: پیر کی صبح تک ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6491 تک پہنچ گئی اور راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی صحت کی مرکزی وزارت کے مطابق، آج صبح 8 بجے تک انفیکشن کے 358 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے کووڈ 19 کے معاملوں کی کل تعداد 6,491 ہوگئی راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متعلق کسی دیگر مریض کی موت نہیں ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 65 پر مستحکم ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، کیرالہ میں سب سے زیادہ کیس درج کیے گئے ہیں۔ ملک کی دس ریاستوں میں کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ جن میں سے کیرالہ، دہلی، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں بھی کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کیرالہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بنی ہوئی ہے، جہاں آج صبح ایکٹیو کیسز کی تعداد 1957 تک پہنچ گئی اور دہلی میں تقریباً 42 نئے کیسز سامنے آئے، جس سے کیسز کی کل تعداد 728 ہوگئی۔

مہاراشٹر میں 607، کرناٹک میں 423، تمل ناڈو میں 219، اتر پردیش میں 225،راجستھان میں 128، ہریانہ میں 100، آندھرا پردیش میں 85، پڈوچیری میں 11، سکم میں 31، مدھیہ پردیش میں 43، جھارکھنڈ میں 4، چھتیس گڑھ میں 41، بہار میں 50، اڈیشہ میں 34، جموں و کشمیر 9، پنجاب میں 35،اور آسام میں 4، گوا میں 9*، تلنگانہ میں 9، اتراکھنڈ میں 6، چنڈی گڑھ میں 2، ہماچل پردیش میں 3 اور تریپورہ میں ایک معاملہ ہے۔ میزورم اور اروناچل پردیش میں کورونا انفیکشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

کورونا کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق آج صبح تک ملک بھر سے 624 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ملک میں کووِڈ کیسز میں حالیہ اضافے کی وجہ اومیکرون کے نئے سب ویریئنٹ جیسے جے این.1، این بی.1.8.1، ایل ایف.7 اور ایکس ایف سی ہیں۔ ان میں انفیکشن کے امکانات زیادہ ہیں، لیکن ہلکی علامات ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ان کی درجہ بندی اس وقت نگرانی کے تحت مختلف ویریئنٹ کے طور پر کی ہے – ابھی تک تشویش کی بات نہیں، لیکن احتیاط کی ضرورت ہے۔

اس دوران کووڈ-19 کے ذمہ دار وائرس سارس- سی او وی -2 ختم نہیں ہوا ہے، لیکن یہ اب کسی غیر متوقع ایمرجنسی کی طرح برتاؤ نہیں کرتا ہے – بلکہ، یہ فلو جیسی بیماریوں کے بار بار چلنے والے چکر کا حصہ بن گیا ہے۔

وزارت کے مطابق، حالیہ اضافے کے جواب میں، مرکزی حکومت نے اسپتال کی تیاری اور آکسیجن، آئسولیشن بیڈز، وینٹی لیٹرز اور ضروری ادویات کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف ریاستوں میں ماک ڈرل شروع کردی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گلمرگ میں فوجی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا

Next Post

لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف مقرر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف مقرر

اسرائیلی فورسز نے غزہ کی امدادی کشتی کو روک دیا، گریٹا تھنبرگ اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی فورسز نے غزہ کی امدادی کشتی کو روک دیا، گریٹا تھنبرگ اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کر لیا

دارپورہ کپواڑہ میں 14 سالہ لڑکا ڈوب کر ازجان

دارپورہ کپواڑہ میں 14 سالہ لڑکا ڈوب کر ازجان

ہنڈن برگ رپورٹ پر سیاسی طوفان، کانگریس نے گھپلوں کی وسیع جانچ کے لیے ‘جے پی سی’ تشکیل کا مطالبہ کیا

جموں کشمیر، منی پور میں امن سے متعلق وزیر داخلہ کے دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز: جے رام رمیش

راجوری میں  35افراد علیل پڑ گئے، اسپتال میں داخل

راجوری میں 35افراد علیل پڑ گئے، اسپتال میں داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »