• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ شروع، تہران نے داغے سینکڑوں میزائل

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ شروع، تہران نے داغے سینکڑوں میزائل

by امت ڈیسک
14/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
تہران: ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق تہران نے اسرائیلی حملوں کے خلاف ‘کچلنے والی’ جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایران نے اسرائیلی کے تباہ کن حملوں کے ‘فیصلہ کن جواب’ کی شروعات سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغ کر کی ہے”۔ پاسداران انقلاب نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس آپریشن کو ‘وعدہ صادق 3’ کا نام دیا ہے۔

ایران کے میزائیل حملوں کی دوسری لہر بھی شروع
ایران نے اسرائیل پر حملے کی پہلی لہر میں سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغے۔ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلی لہر کے بعد ایران نے میزائلوں کا دوسرا بیراج بھی لانچ کیا جس میں اس نے متعدد میزائل داغے ہیں۔

ایران کا دو اسرائیلی جنگی مار گرانے کا دعویٰ
دوسری طرف ایرانی سرکاری ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دو اسرائیلی جنگی طیارے ایرانی فضائی حدود میں مار گرائے گئے۔ تاحال اسرائیل کی جانب سے ایران کے اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل فی الوقت ایران کے جوابی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے جد و جہد کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایران کے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘اس وقت پورا اسرائیل ایران کے حملوں کی زد میں ہے۔’ ایران اسرائیل پر مسلسل میزائل داغ رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک اور بیان میں کہا کہ ” ایران کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں کا ایک اور بیراج داغا گیا ہے۔”

وسطی اسرائیل میں کئی دھماکوں کی اطلاع
ایران کے جوابی حملوں کے بعد اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں متعدد غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اسرائیل کے چینل 13 نے تل ابیب میں اسرائیل کی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کے قریب آگ لگنے کی اطلاع دی ہے، جب کہ اسرائیل ہیوم نے بتایا ہے کہ وسطی اسرائیل کے سات علاقوں میں میزائل گرنے کی خبر ہے۔

40لوگ زخمی، دو شدید زخمی: اسرائیل
ایرانی حملوں میں متعدد اسرائیلوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ کم سے کم 40 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے علاقے میں سات مقامات پر میزائل حملوں کے اثرات کی اطلاعات ہیں جن میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی حملوں کے بیچ اسرائیل بھر میں سائرن کی گونج
ایران کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں مسلسل سائرن بجنے کی اطلاع ہے۔ وہیں اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے شہریوں کو بم مخالف بنکروں میں پناہ لینے کی ہدایت جاری کرنے کے ساتھ میزائل حملوں کے اثرات کی فوٹو نہ لینے کی تاکید کی ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر کا تازہ بیان
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ شروع کی ہے اور اسے سنگین نتائج کے بغیر ’’ہٹ اینڈ رن‘‘ حملے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ ”صیہونی حکومت (اسرائیل) اپنے جرم کے نتائج سے محفوظ نہیں رہے گی۔ ایرانی قوم کو اس بات کی ضمانت دی جانی چاہیے کہ ہمارا ردعمل ادھورا نہیں ہوگا”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایران کے نیوکلیر مراکز پر اسرائیل کا حملہ، 3 سرکردہ کمانڈرس اور 6 سائنسداں ازجان

Next Post

ہائی کورٹ نے یو اے پی اے کیس کے دو ملزمان کی ضمانت خارج کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

ہائی کورٹ نے یو اے پی اے کیس کے دو ملزمان کی ضمانت خارج کی

پہلگام حملے کے ہیرو عادل کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم، ایل جی نے سونپا تقرری نامہ

پہلگام حملے کے ہیرو عادل کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم، ایل جی نے سونپا تقرری نامہ

احمدآباد طیارہ حادثہ: مہلوکین کی تعداد 274 تک پہنچی، حادثے کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

احمدآباد طیارہ حادثہ: مہلوکین کی تعداد 274 تک پہنچی، حادثے کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

پہلگام حملے کے بعد بند کیے گئے سیاحتی مقامات مرحلہ وار کھولے جائیں گے: منوج سنہا

اسرائیل نے مسجد اقصٰی کے کیے دروازے بند

اسرائیل نے مسجد اقصٰی کے کیے دروازے بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »