• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
احمدآباد طیارہ حادثہ: مہلوکین کی تعداد 274 تک پہنچی، حادثے کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

احمدآباد طیارہ حادثہ: مہلوکین کی تعداد 274 تک پہنچی، حادثے کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

by امت ڈیسک
14/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
احمد آباد طیارہ حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ خبر کے مطابق اب تک 274 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ دراصل احمد آباد میں حادثہ کا شکار ہوئے ایئر انڈیا کی فلائٹ AI 171 کے ملبے سے جمعہ کو بلیک بکس اور 29 دیگر لاشوں کے باقیات برآمد کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی یہ یہ ہندوستان ہوا بازی کی تاریخ کا بدترین حادثہ بن گیا ہے جس میں 274 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

جوائنٹ پولیس کمشنر (سیکٹر1) نیرج بڈگوجر نے اطلاع دی ہے کہ حادثے کے قریب 28 گھنٹے بعد فلائٹ کا بلیک بکس جس میں فلائٹ ڈاٹا ریکارڈ اور کاک پٹ وائس ریکارڈ شامل ہوتا ہے بی جے میڈیکل کالج کے یوجی و پی جی میس بلڈنگ کی چھت سے برآمد کیا گیا جبکہ طیارہ و ایمرجنسی لوکیشن ٹرانسمیٹر جمعرات کی رات ہی تلاش کر لیا گیا تھا۔ وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلیک بکس حادثے کی وجوہات کی جانچ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

’نیوز فور نیشن‘ کے مطابق نئے لاشوں کی برآمدگی سے یہ واضح ہوا ہے کہ طیارہ میں سوار 241 مسافروں اور عملے کے ارکان کے علاوہ زمین پر موجود 33 لوگوں کی بھی اس حادثے میں جان گئی ہے۔ ان میں ڈاکٹر، میڈیکل طلبہ، ملازمین اور ان کے رشتہ دار شامل ہیں جو بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل اور رہائشی احاطے میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : احمد آباد طیارہ حادثہ: کسی کو ’10 منٹ کی تاخیر‘ نے زندگی بخش دی، کسی کو ’منصوبہ بدلنے‘ کے سبب موت ملی
سرکاری افسروں نے بتایا کہ اب تک 319 جسم کے اعضا اور باقیات ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجے جا چکے ہیں تاکہ مہلوکین کی شناخت کی جاسکے۔ جمعہ کو حادثے میں لاپتہ بتائے گئے ایم بی بی ایس طالب علم جئے پرکاش چودھری کی لاش کی شناخت ان کے اہل خانہ نے کی۔ اس سے پہلے تین ڈاکٹروں اور ایک حاملہ خاتون جو ایک نیورو سرجری ریزیڈنٹ کی اہلیہ تھیں ان کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ادھر طیارہ حادثے کی جانچ کے لیے وزارت سول ایوی ایشن نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل کی ہے۔ کمیٹی موجودہ ایس او پی اور مستقبل میں ایسے واقعات سے نپٹنے کے لیے وسیع رہنما اصول سجھائے گی۔

اس کمیٹی کی صدارت مرکزی داخلہ سکریٹری، وزارت داخلہ اور حکومت ہند کرے گی۔ اس میں سکریٹری، وزارت شہری ہوا بازی، حکومت ہند، ایڈیشنل سکریٹری/جوائنٹ سکریٹری، وزارت داخلہ، ریاستی محکمہ داخلہ، گجرات حکومت سے نمائندہ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس اتھاریٹی، گجرات حکومت کا نمائندہ، پولیس کمشنر، احمد آباد، ڈائرکٹر جنرل، معائنہ اور سیکوریٹی، ہندوستانی فضائیہ کے ڈائرکٹر جنرل، شہری ہوا بازی سیکوریٹی بیورو/ڈی جی بی سی اے ایس، ڈائرکٹر جنرل، شہری ہوا بازی ڈائرکٹوریٹ جنرل/ڈی جی ڈی جی سی اے، خصوصی ڈائرکٹر، آئی بی، ڈائرکٹر، ڈائرکٹوریٹ آف فارینسک سائنس سروسز، حکومت ہند کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی کے ذریعہ مناسب سمجھے جانے والے کسی دیگر رکن، جس میں ماہر ہوا بازی، حادثہ کی جانچ کرنے والے اور قانونی صلاح کار شامل ہیں، کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ کمیٹی کے پاس سبھی ریکارڈ تک رسائی ہوگی جس میں دیگر باتوں کے علاوہ اڑان ڈاٹا، کاک پٹ وائس ریکارڈر، طیارہ رکھ رکھاؤ ریکارڈ، اے ٹی سی لاگ اور گواہوں کی گواہی شامل ہے۔

ساتھ ہی اس میں جائے وقوع کا معائنہ بھی شامل ہوگا۔ عملہ، ایئر ٹریفک کنٹرولر اور متعلقہ اہلکاروں کا انٹرویو لے کر جانکاری حاصل کی جائے گی۔ اگر غیر ملکی شہری یا طیارہ مینوفیکچرر شامل ہیں تو بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ کمیٹی تین مہینے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلگام حملے کے ہیرو عادل کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم، ایل جی نے سونپا تقرری نامہ

Next Post

پہلگام حملے کے بعد بند کیے گئے سیاحتی مقامات مرحلہ وار کھولے جائیں گے: منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

پہلگام حملے کے بعد بند کیے گئے سیاحتی مقامات مرحلہ وار کھولے جائیں گے: منوج سنہا

اسرائیل نے مسجد اقصٰی کے کیے دروازے بند

اسرائیل نے مسجد اقصٰی کے کیے دروازے بند

اسرائیلی فوج نے غلط ہندوستانی نقشہ کے لئے معافی مانگ لی

اسرائیلی فوج نے غلط ہندوستانی نقشہ کے لئے معافی مانگ لی

رکن اسمبلی معراج ملک نے این سی کی قیادت والی حکومت سے حمایت واپس لے لی

رکن اسمبلی معراج ملک نے این سی کی قیادت والی حکومت سے حمایت واپس لے لی

کیدارناتھ : ہیلی کاپٹر کریش، چھ افراد سوار

کیدارناتھ : ہیلی کاپٹر کریش، چھ افراد سوار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »