• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عید الاضحیٰ سادگی سےمنائی جائے اور معاشرہ کے غریب اور ضرورت مندوں کا خیال رکھاجائے: میر واعظ

ایران سے کشمیری طلباء کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے: میرواعظ عمر فاروق

by امت ڈیسک
16/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی سیکورٹی کو یقینی بنائے جانے اور انہیں بحفاظت گھر واپس لانے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک بیان میں میرواعظ کشمیر نے کہا کہ ایران سے انتہائی تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے کہ ایک ہاسٹل، جہاں کشمیری طلباءمقیم تھے، اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنا ہے۔ خوش قسمتی سے صرف معمولی زخمیوں کی اطلاع ہے۔‘‘

تاہم انہوں نے کہا کہ ایران میں 1300 سے زائد کشمیری طلباء زیر تعلیم ہیں جو اس وقت اپنی زندگیوں کے حوالے سے شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جبکہ یہاں ان کے والدین اور اعزہ و اقرباء سخت اذیت اور بے چینی کا شکار ہیں۔

میرواعظ نے حکومت ہند سے پر زور اپیل کی کہ وہ فوری اقدامات اٹھائے تاکہ ان طلباءکی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے دعا کی کہ ’’اللہ تعالیٰ ان سبھوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ان کے پریشان حال خاندانوں کو صبر اور سکون عطا فرمائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیراعظم نریندر مودی سائپرس کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے گئے، گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکارائیوس

Next Post

امریکہ کا ایران پر حملہ کرنے کا سگنل،ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post

امریکہ کا ایران پر حملہ کرنے کا سگنل،ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

امریکہ کا ایران پر حملہ کرنے کا سگنل،ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

امریکہ نے ایران پر حملے کا دیا سگنل، ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

امرناتھ یاترا روٹس ’نو فلائنگ زون‘ قرار، ڈرون اور غباروں پر پابندی

امرناتھ یاترا روٹس ’نو فلائنگ زون‘ قرار، ڈرون اور غباروں پر پابندی

ایران سے کشمیری طلبہ کا انخلا شروع، سینکڑوں اب بھی محصور، والدین بے چین

ایران سے کشمیری طلبہ کا انخلا شروع، سینکڑوں اب بھی محصور، والدین بے چین

سرندو سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کی ڈسٹرکٹ اسپتال کولگام میں موت، اہل خانہ نے طبی غفلت کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »