• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result

امریکہ کا ایران پر حملہ کرنے کا سگنل،ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

by امت ڈیسک
17/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے ایران کے دارالحکومت تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر زور دیا۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر ایک بار پھر ایران پر جوہری معاہدے کرنے پر زور دیا۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ کو اس جملے کے ساتھ ختم کیا، "ہر کسی کو فوری طور پر تہران کو خالی کرنا چاہیے!”اسرائیل نے پیر کے روز تہران میں تقریباً 300,000 لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ فضائی حملوں سے قبل وہاں سے نکل جائیں۔ اس کے بعد اسرائیلی فورسز نے براہ راست نشریات کے دوران ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن اسٹیشن پر حملہ کیا۔ اسرائیل دن بھر ہوائی حملوں اور ڈرونز سے ایران کو نشانہ بنا رہا ہے، جب کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل فائر کیے جس میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے۔ ایرانی حملوں میں اب تک 24 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ٹِٹ فار ٹاٹ حملے اُس وقت شروع ہوئے جب اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ کے جوہری پروگرام پر جمعہ کو حملہ کیا۔ جس کے بعد سے ایران بھی جوابی حملے کر رہا ہے۔ ان حالات میں جنگ نے ایک وسیع، زیادہ خطرناک علاقائی جنگ کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے پیر کو دعویٰ کیا کہ حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو ایک سال پیچھے کردیا ہے اور کہا کہ وہ ٹرمپ سے روزانہ رابطے میں ہیں۔

کیا امریکہ جنگ میں شامل ہو گا:

امریکی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ امریکہ ایران پر حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ، امریکہ ایران میں کسی بھی فوجی کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان الیکس فائفر کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خبریں درست نہیں ہیں۔ امریکی افواج اپنا دفاعی انداز برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم امریکی مفادات کا دفاع کریں گے۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ان تبصروں کی بازگشت کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ، امریکی افواج اپنی دفاعی پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہم امریکی فوجیوں اور اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

پارنیل نے ایک رپورٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ، امریکی جیٹ طیاروں کے حملوں میں حصہ لینے کی خبر سچ نہیں ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایران سے کشمیری طلباء کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے: میرواعظ عمر فاروق

Next Post

امریکہ نے ایران پر حملے کا دیا سگنل، ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
امریکہ کا ایران پر حملہ کرنے کا سگنل،ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

امریکہ نے ایران پر حملے کا دیا سگنل، ٹرمپ نے پورے تہران کو فوری طور پر خالی کرنے پر دیا زور

امرناتھ یاترا روٹس ’نو فلائنگ زون‘ قرار، ڈرون اور غباروں پر پابندی

امرناتھ یاترا روٹس ’نو فلائنگ زون‘ قرار، ڈرون اور غباروں پر پابندی

ایران سے کشمیری طلبہ کا انخلا شروع، سینکڑوں اب بھی محصور، والدین بے چین

ایران سے کشمیری طلبہ کا انخلا شروع، سینکڑوں اب بھی محصور، والدین بے چین

سرندو سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کی ڈسٹرکٹ اسپتال کولگام میں موت، اہل خانہ نے طبی غفلت کا الزام

عدالت نے بھتیجوں کے خلاف ’پھوپھی کی عزت پامالی‘ کا کیس منسوخ کر دیا

عدالت نے بھتیجوں کے خلاف ’پھوپھی کی عزت پامالی‘ کا کیس منسوخ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »