• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میرواعظ نے مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، پرامن مذاکرات پر زور

by امت ڈیسک
20/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظِ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ اور ایران کی صورتحال پر اور جاری انسانی بحران اور بڑھتے ہوئے تنازع پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

جناب میرواعظ نے کہا کہ ”غزہ میں انسانی صورتحال اب الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ صرف گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 92 افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، شہید ہوئے۔ بھوکے فلسطینی روزانہ امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور وہیں بمباری کرکے انہیں قتل کر دیا جاتا ہے۔ اس سے زیادہ بھیانک اور غیر انسانی حرکت کیا ہو سکتی ہے؟“

میرواعظ نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اب ایران تک پھیل گئی ہے، جہاں سینکڑوں عام شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ ایسے وقت میں امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے کی خبریں مزید تشویشناک ہیں خصوصاً کشمیر کے عوام کے لیے جو ایران اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ گہرے مذہبی اور ثقافتی رشتے رکھتے ہیں اور ساتھ ہی عالمی نظام کی تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہم متاثرین کے لیے دعا اور اپیل ہی کر سکتے ہیں۔ ہم صدر ٹرمپ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایران پر حملہ نہ کریں اور مزید تنازع کو ہوا نہ دیں کیونکہ اس سے خطہ موت، تباہی اور انتقام کے راستے پر چلا جائے گا۔ تمام فریقین کے خدشات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، طاقت اور جنگ صرف مسائل کو پیچیدہ بناتی ہے اور ایسے ہی انسانی بحران کو جنم دیتی ہے جیسا ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔“
انہوں نے کہا کہ آج عوامی ایکشن کمیٹی کا 61 واں یومِ تاسیس بھی ہے جو شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروقؒ نے قائم کی تھی اور حال ہی میں حکومتِ ہند نے اس پر پابندی عائد کی ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ یہ تنظیم ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور حکمرانی میں جوابدہی پر یقین رکھتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد کی ہے لیکن ہم آج بھی ان اصولوں پر یقین رکھتے ہیں جن پر یہ قائم کی گئی تھی۔ آج جب دنیا تیسری عالمی جنگ اور انسانیت کی تباہی کے خطرے سے دوچار ہے اقوام کو باہمی گفت و شنید کے ذریعے اعتماد بحال کرنا ہوگا تاکہ تنازعات کو پرامن اور مخلصانہ طریقے سے حل کیا جا سکے۔
میرواعظ نے شبیراحمد شاہ صاحب کی تہاڑ جیل میں بگڑتی ہوئی صحت کی صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شبیر شاہ صاحب کی صحت بہت حد تک بگڑ چکی ہے اور دو سال سے ان کے اہل خانہ کو ان کے ساتھ فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہ دینااور ایسے وقت میں جب انہیں فوری سرجری کی ضرورت ہے، ان کی دیکھ بھال سے انکار،یہ سب کچھ انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے جبکہ ان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کشمیری سیاسی اسیران طویل قید، غیر انسانی حالات اور قانونی چارہ جوئی کی عدم موجودگی کی وجہ سے سنگین صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ان قیدیوں کے لیے قید بذاتِ خود سزا بن چکی ہے جو بھارتی عدالتی نظام کی روح یعنی انسانی وقار، انصاف ، قانون اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

میرواعظ نے حکومتِ ہند اور متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، شبیر احمد شاہ صاحب کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اور ان کے اہل خانہ کو ان تک رسائی دی جائے تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ رہیں۔

انہوں نے جموں و کشمیر کی منتخب حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سنگین انسانی مسئلے کو ا ٹھائے اور جو ممکن ہو، اس سلسلے میں مدد فراہم کرے۔

اس دوران جناب میرواعظ نے تہاڑ جیل میں مقید شبیر احمد شاہ کی اہلیہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کی اورجناب شاہ کی بگڑتی صحت کی تفصیلات معلوم کرکے گہری فکر مندی کا اظہار کیا-

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر کا پانی دوسروں کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے:عمر عبداللہ

Next Post

جموں کشمیر کا پانی ہمارا ہے، پنجاب کی طرف موڑنے کی اجازت نہیں دوں گا: عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
رام بن میں متاثرین کو متبادل جگہ پر 5 مرلے زمین فراہم کی جائے گی: عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا پانی ہمارا ہے، پنجاب کی طرف موڑنے کی اجازت نہیں دوں گا: عمر عبداللہ

وادی کے اسکولوں میں اوقات کار میں تبدیلی

وادی کے اسکولوں میں اوقات کار میں تبدیلی

ایسے لوگوں کی تلاش ہے جو میرے ساتھ چلیں: روح اللہ مہدی

ایسے لوگوں کی تلاش ہے جو میرے ساتھ چلیں: روح اللہ مہدی

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی

آپریشن سندور ابھی جاری ہے! نیا ہندوستان اب دہشت گردی کا شکار نہیں رہے گا: راج ناتھ سنگھ

آپریشن سندور ابھی جاری ہے! نیا ہندوستان اب دہشت گردی کا شکار نہیں رہے گا: راج ناتھ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »