امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 20 جون : ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے کشمیر کے سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں کے لیے نظر ثانی شدہ اسکولوں کے اوقات کا اعلان کیا ہے۔
حکم کے مطابق سری نگر میونسپل حدود میں آنے والے اسکول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک جبکہ سری نگر ضلع اور کشمیر صوبے کے دیگر علاقوں کی میونسپل حدود سے باہر آنے والے اسکول: صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک اوقات کا اعلان کیا ہے ۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے حکم/ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کسی بھی انحراف کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔”
ہیٹ ویو کے موجودہ حالات میں تعلیمی اداروں کے کام کاج کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے۔









